تلنگانہ انتخابات کے نتائج میں ریاست کے عوام نے اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی سیاست کو مسترد کردیا جنہوں نے وعدہ کیا تھا کہ ریاست میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے پر ضلع کریم نگر کا نام تبدیل کرتے ہوئے کری پورم اور حیدرآباد کا نام تبدیل کرتے ہوئے بھاگیہ نگر رکھا جائے گا۔
بی جے پی کو تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تحلیل شدہ اسمبلی میں اس کے ارکان پانچ تھے تاہم نتائج کے سامنے آنے کے بعد اس کا صرف ایک ہی رکن اسمبلی منتخب ہوسکا۔ عوام نے ان نتائج کے ذریعہ بی جے پی کو شرمناک شکست سے دوچار کیا اور آدتیہ ناتھ کی تقاریر کو بھی مسترد کردیا۔
بی جے پی کے سینئر لیڈران بشمول مرکزی وزرا نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں سرگرمی کے ساتھ مہم چلائی تھی اور بی جے پی کے صدر امت شاہ ، وزیراعظم مودی نے بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کیا تھا۔ تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنی پریس کانفرنس میں طنزیہ طورپر کہا کہ حیدرآباد کا نام تبدیل کرنے کی باتیں کرنے والے کہاں ہیں؟
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔