حیدرآباد : تلگوفلموں کے مشہور اداکارپرکاش راج نے ایک مسلم خاندان کے مکان کی مرمت کراکراسے تحفہ میں دیا ہے۔ اداکار نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے کودنڈاریڈی پلی موضع کی ذمہ داری قبول کی ہے۔جب کبھی انہیں وقت ملتا ہے وہ اس گاوں میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے فارم ہاؤس میں فصل اور سبزی کی کاشت کرتے ہیں۔
حال ہی میں جب انہیں یہ پتہ چلا کہ ایک غریب مسلم خاندان اس مکان میں قیام پذیر ہے جو موسم کی سختیوں کے سبب خراب ہوگیا ہے اور اس کی فوری مرمت کی ضرورت ہے تو انہوں نے ماہ رمضان المبارک میں اپنے اخراجات پر اس مکان کی تزئین نو کروائی اور اس مکان کو تحفہ کے طورپر اسی خاندان کے حوالے کرتے ہوئے انسان دوستی ، اخوت کی ایک بہترین مثال پیش کی۔
انہوں نے مائیکر و بلاگنگ کی سائٹ ٹوئیٹر پر اس خبر کو ڈالا۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ حقیقی خوشی دینے میں ہے۔پرکاش راج فاونڈیشن نے جنوبی ہند میں ضرورت مندوں کے لئے کافی کام کیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔