உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اجمیر شریف درگاہ میں قوالیوں کا دور ختم، محرم کی مذہبی رسومات آج سے شروع

    Youtube Video

    محرم کے موقع پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی درگاہ میں کئی مذہبی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ حالانکہ کورونا کو دیکھتے ہوئے محرم کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی گائڈ لائنس جاری نہیں ہوئی ہیں۔

    • Share this:
      محرم کا مہینہ شروع ہو چکا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اجمیر شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ میں قوالیوں کا دور ختم ہو گیا ہے ۔ محرم کی مذہبی رسومات آج سے شروع ہوں گی۔ محرم کے موقع پر حضرت خواجہ معین الدین چشتی درگاہ میں کئی مذہبی پروگرام منعقد ہوتے ہیں۔ حالانکہ کورونا کو دیکھتے ہوئے محرم کے لئے حکومت کی جانب سے کوئی گائڈ لائنس جاری نہیں ہوئی ہیں۔ وہیں کورونا وبا کے پیش نظر اس مرتبہ بھی میں محرم کےجلوس پر پابندی عائد رہے گی لیکن محرم کمیٹی کے مطابق حکومت کی گائڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے مجالس کا انعقاد شروع کیا جا رہا ہے۔

      محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ملک بھر میں انیس اگست کو محرم کا اہتمام کیا جائے گا۔ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ برادری کے نزدیک ماہ محرم عقید ت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعات کربلا، پوری دنیا کے انسانوں کو حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ محرم حق و باطل کا درس دیتا ہے۔محرم سر کٹا کر دین اور انسانیت کو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔جس طرح امام حسین سب کے ہیں اسی طرح غم خواری بھی سبھی کی ہے۔۔۔۔غم خواری کے اس مہینے کو تہوار نہیں کہہ سکتے۔۔

      مہاراشٹر میں حکومت کورونا کے بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کو روکنے کے لئے مختلف اقدامات کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہ اعدادوشمار کم ہو رہے ہیں۔ ممبئی میں 298 نئےمعاملے درج ہوئے ہیں اور 3 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اعداد و شمار کو مکمل طور پر روکنے کے لئے حکومت کسی بھی قسم کے عوامی پروگرام کی اجازت نہیں دے رہی۔

      محرم کے حوالے سے ایک گائیڈ لائن بھی جاری کی گئی ہے۔ اس گائیڈ لائن میں کسی بھی قسم کے عوامی، مذہبی پروگرام میں ہجوم سے بچنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی تمام مسلمان بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ بھیڑ سے بچیں۔

      میرٹھ میں بھی محرم میں کورونا گائیڈ لائنس کی پابندی کے ساتھ مجالس انعقاد کا ہوگا۔ محرم کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عشرہ مجالس کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: