ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد شہریوں میں پھر موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ، عوام کو گھر سے نہ نکلنے کی دی گئی ہدایت

حیدر آباد میں بارش سے ہوئی تباہی کے سبب خوف کے سائے میں زندگی گذارنے والے شہر حیدرآباد کے لئے پھر مصیبت بڑھ گئی ہے کیونکہ گذشتہ روز کی طرح آج بھی شہر میں شدید بارش ہوئی۔ حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

  • Share this:
حیدرآباد شہریوں میں پھر موسلا دھار بارش، محکمہ موسمیات نے جاری کیا الرٹ، عوام کو گھر سے نہ نکلنے کی دی گئی ہدایت
حیدر آباد میں بارش کا قہر

حیدر آباد میں بارش (Hyderabad Floods) سے ہوئی تباہی کے سبب خوف کے سائے میں زندگی گذارنے والے شہر حیدرآباد کے لئے پھر مصیبت بڑھ گئی ہے کیونکہ گذشتہ روز کی طرح آج بھی شہر میں شدید بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی گذشتہ روز اپنے بلیٹن میں آئندہ چاردنوں تک بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ آج دوپہر اچانک گہرے بادل آسمان پر چھاگئے اور بارش ہونے لگی۔  حکومت نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہیں اور باہر نہ نکلیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سڑکیں جھیل جیسا منظر ہیش کر رہی ہیں۔ صورتحال بے قابو نہ ہو اس کیلئے 53 بچاؤ  کشتیاں بھی تیار کر لی گئی ہیں۔ وہیں 8 کشیتاں حکومت نے  تلنگانہ (Telangana rain) کیلئے روانہ کی ہیں۔


شہر کے  جوبلی ہلز،فلم نگر،حیات نگر، دلسکھ نگر، بیگم پیٹ،اُپل،کوتہ پیٹ،سنتوش نگر،سکندرآباد، میرپیٹ، رامنتاپور، حبشی گوڑہ، ملکاجگری، ونستھلی پورم، لنگم پلی، حیات نگر، ناچارم، مشیرآباد،کاپرا، اپوگوڑہ،شیواجی نگر، مادھاپور، لکڑی کا پْل، صنعت نگر، امیرپیٹ، خیریت آباد، گچی باولی،اْپل،ایل بی نگر، کوٹھی،چیتنہ پوری،ہ ائی ٹیکس،ک وکٹ پلی، بوئن پلی، تارناکہ، چرلہ پلی، نلہ کنٹہ، عنبرپیٹ، کوٹھی، لالہ گوڑہ اور پرانا شہر کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔ بارش کاپانی سڑکوں پر جمع ہوگیا جس کے نتیجہ میں سڑک استعمال کرنے والوں کو دشواریوں کا سامنا کرناپڑا۔ جی ایچ ایم سی کے عہدیدار محکمہ موسمیات کی جانب سے بارش کے انتباہ کے بعد چوکس ہوگئے۔ شہر کے کئی علاقوں میں ہنوز پانی بھراہوا ہے۔ دوسری طرف متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔


تلنگانہ بارش سے ہوئی تباہی کی تصویر بنا ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔ اس درمیان متاثرہ ریاست کی مدد کیلئے مختلف ریاستیں آگے آئی ہیں۔ وہیں اس بیچ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے تلنگانہ کو راحت و امداد کیلئے 15 کروڑ روپئے عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی حکومت نے حال ہی میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر ریاست تلنگانہ کو امدادی کاموں کے لئے 15 کروڑ روپے کے مالی تعاون کا اعلان کیا ہے ۔


دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے منگل کے روز اس امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے حیدرآباد میں حالات انتہائی دگرگوں ہیں۔ بحران کی اس گھڑی میں دہلی کے عوام حیدرآباد کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت ریاست تلنگانہ کو سیلاب سے متعلق امدادی کاموں میں مدد کے لئے 15 کروڑ روپے کی امداد فراہم کرے گی۔
Published by: sana Naeem
First published: Oct 20, 2020 03:52 PM IST