ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

فیس ماسک رول کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پہچان کے لیے آرٹیفیشیل انٹلیجنس کا استعمال

تلنگانہ پولیس ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام کرتے ہوئے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے ان لوگوں کا پتہ چلائے گی جو لاک ڈاؤن کے دوران فیس ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نکلیں گے۔

  • Share this:
فیس ماسک رول کی خلاف ورزی کرنے والوں کی پہچان کے لیے آرٹیفیشیل انٹلیجنس کا استعمال
تلنگانہ پولیس ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام کرتے ہوئے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے ان لوگوں کا پتہ چلائے گی جو لاک ڈاؤن کے دوران فیس ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نکلیں گے۔

تلنگانہ پولیس ملک بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام کرتے ہوئے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے ان لوگوں کا پتہ چلائے گی جو لاک ڈاؤن کے دوران فیس ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نکلیں گے۔ اس کا پہلا تجربه شہر حیدرآباد اور اسکے اطراف واقع تینوں یعنی حیدرآباد سائبر آباد اور رچا کنڈہ پولیس کمشنریٹس کے حدود میں کیا جائے گا۔


تلنگانہ  کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کے مہیندر ریڈی نے ایک ٹویٹ کے ذریعہ اطلاع دی کہ آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کی مدد سے فیس ماسک نہ پہننے والوں کا پتہ چلایا جائے گا اسکے لیے پورے شہر میں موجود سی سی ٹی وی سے حاصل کردہ ویڈیو پر کمپیوٹر وزن اور ڈیپ لرننگ تکنیک کی مدد سے خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑا جائے گا۔


تلنگانہ پولیس کے سربراہ کے اس اعلان کے ساتھ ہی شہریوں پر اس طرح کیمروں اور  آرٹیفیشیل انٹیلیجنس کے استعمال کے ذریعہ نگرانی کی قانونی حیثیت پر سوالیہ نشان اٹھائے جا رہے ہیں۔  حیدرآبادی سوشل ایکٹوسٹ ایس کیو مسعود نے ڈی جی پی کے ٹویٹ پر ردعمل کرتے ہوئے پوچھا کہ کونسے قانون کی رو سے پولیس کو عوام پر اس طرح کی نگرانی کا حق  ہے ؟ یہ عمل غیر قانونی ہے اس احکام کو فوری واپس لیں ۔


محکمہ پولیس کا ماننا ہے کہ اس عمل میں استعمال کردہ  سافٹ ویئر فیشیل رکاگنشن کا دائرہ  کسی انسان کے چہرہ پر ماسک کی پہچان تک محدود ہے پورے شہر حیدرآباد اور اسکے مضافات  میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے بغیر ماسک گھومنے والوں کی پہچان کرتے ہوئے انکے قریب متعین پولیس کے عملہ کو الرٹ کرے گا جن سے جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔ محکمہ پولیس کا ماننا ہے کہ یہ سسٹم کسی شہری کی شناخت کے لیے نہیں ہے ۔
First published: May 09, 2020 06:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading