ہوم » نیوز » No Category

اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: جمعیت اہلحدیث گلبرگہ کے پروگرام میں مقررین کا اظہار خیال

گلبرگہ۔ جمعیت اہل حدیث گلبرگہ کے زیر اہتمام اجلاس میں علمائے کرام نے دہشت گردی کو اسلام کی تعلیمات کے عین خلاف قرار دیا ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 08, 2016 06:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اسلام میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں: جمعیت اہلحدیث گلبرگہ کے پروگرام میں مقررین کا اظہار خیال
گلبرگہ۔ جمعیت اہل حدیث گلبرگہ کے زیر اہتمام اجلاس میں علمائے کرام نے دہشت گردی کو اسلام کی تعلیمات کے عین خلاف قرار دیا ہے۔

گلبرگہ۔  جمعیت اہل حدیث گلبرگہ کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں علمائے کرام نے دہشت گردی کو اسلام کی تعلیمات کے عین خلاف قرار دیا ہے- پروگرام کے اختتام پر مسلم  نوجوانوں سے  اسلام کے نام پر کسی کے بہکاوے میں نہ آنے کی اپیل کی گئی۔  علما نے کہا کہ آئین ہند کے دائرہ میں رہ کر اپنی سرگرمیوں کو انجام دیں۔


انہوں نے کہا کہ داعش  جیسی دہشت گرد تنظیم کا خود کو اسلامک اسٹیٹ کہنا غیر اسلامی  ہے۔  داعش کے سارے کام غیر اسلامی ہیں پھر کس طرح سے دہشت گرد تنظیم کو اسلامی تنظیم کہا جا سکتا ہے۔


 مولانا شمیم فوزی نے کہا کہ عالمی سطح پر مسلمانوں اوراسلام کو دہشت گردی سے جوڑ کر مغربی دنیا نے امت مسلمہ کو دفاعی موقف اختیار کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کو امت مسلمہ سے  منسلک کر کے اسلام کو بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


ijlas


اس موقع پر جنگ آزادی میں علما اہل حدیث  کی خدمات کے عنوان پر بھی خطاب کیا  گیا۔ علمائے کرام  نے کہا کہ کئی غیرجانبدار مورخین نے لکھا ہے کہ جنگ آزادی کا بگل سب سے پہلے علمائے اہل حدیث نے ہی بجایا تھا۔

First published: Aug 08, 2016 06:01 PM IST