KCR - Modi: ملک کے وزیر اعظم حیدرآباد میں، تلنگانہ کے وزیر اعلی ریاست سے باہر! آخر کیا ہے معمہ؟
تلنگانہ پولیس نے وزیر اعظم کے 26 مئی کو شہر کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں
’تلنگانہ کے عوام موجودہ تلنگانہ حکومت اور خاص طور پر کے سی آر سے ناراض ہیں، انھیں چیف منسٹر ہونے کے ناطے کم سے کم شائستگی برقرار رکھنی چاہیے تھی۔ پی ایم کا استقبال کرنے کے لیے یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ دوسری بار ہے، اس دوران کے سی آر دوسری ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں اور تلنگانہ کے لوگ ان پر ہنس رہے ہیں۔‘
وزیر اعظم نریندر مودی (Prime Minister Narendra Modi) انڈین اسکول آف بزنس (ISB) کی 20 ویں سالانہ تقریبات میں شرکت کے لیے جمعرات کو حیدرآباد میں ہوں گے۔ دوسری طرف تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (K Chandrashekar Rao) مبینہ طور پر نریندر مودی سے ملاقات نہیں کریں گے اور جے ڈی (ایس) لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا سے ملاقات کے لیے جمعرات کو بنگلورو میں ہوں گے۔
چار مہینوں میں یہ دوسرا موقع ہے کہ کے سی آر (KCR) پی ایم مودی سے ملنے سے گریز کر رہے ہیں- پہلی بار جب وزیر اعظم 5 فروری 2022 کو حیدرآباد کے قریب سینٹ رامانوجچاریہ کے دیو ہیکل مجسمہ مجسمۂ مساوات کی نقاب کشائی کے لیے ریاست آئے تھے۔
وزیر اعظم آئی ایس بی حیدرآباد کے 20 سال مکمل ہونے کی تقریب میں شرکت کریں گے اور 2022 کے پوسٹ گریجویٹ پروگرام کلاس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ ممکنہ طور پر وزیر اعظم کا استقبال نہیں کریں گے کیونکہ ان کے پہلے سے طے شدہ پروگرام میں شرکت کا منصوبہ تھا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی نے بدھ کے روز سی ایم راؤ پر تنقید کی جب یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ وہ مودی کے دورے کے دوران ریاست میں نہیں ہوں گے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے بی جے پی او بی سی مورچہ کے قومی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ ریاستی بی جے پی یونٹ ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال کرے گا۔ تلنگانہ کے عوام موجودہ تلنگانہ حکومت اور خاص طور پر کے سی آر سے ناراض ہیں، انھیں چیف منسٹر ہونے کے ناطے کم سے کم شائستگی برقرار رکھنی چاہیے تھی۔ پی ایم کا استقبال کرنے کے لیے یہ پہلی بار نہیں ہے بلکہ دوسری بار ہے، اس دوران کے سی آر دوسری ریاستوں کا دورہ کر رہے ہیں اور تلنگانہ کے لوگ ان پر ہنس رہے ہیں۔
لکشمن نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ نظام نہیں ہے بلکہ وزیراعلیٰ اس طرح کام کرتے ہیں۔ سیاسی و جماعتی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کرنا وزیر اعلیٰ کا فریضہ ہے اور پروٹوکول کو برقرار رکھنا ہوگا۔ہمیں بتایا گیا کہ چیف سکریٹری کے علاوہ کوئی دوسرا وزیر پی ایم کو لینے نہیں آرہا ہے۔
دریں اثنا تلنگانہ پولیس نے وزیر اعظم کے 26 مئی کو شہر کے دورے کے لیے حفاظتی انتظامات سخت کر دیے ہیں، جو آئی ایس بی میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے، اور تقریباً 2500 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔