MCCI: حیدرآباد میں پہلی بار سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کا انعقاد، ماہرین تجارت و انٹر پرینیورز کی شرکت
مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کی مجلس استقبالیہ کے صدر محمد سلمان کے مطابق ایم سی سی آئی گزشتہ 10 سال سے کاروبار تجارت اور صنعتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ایم سی سی آئی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (اقوام متحدہ کے تحت ورلڈ چیمبر فورم) کا بھی رکن ہے۔
مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کی مجلس استقبالیہ کے صدر محمد سلمان کے مطابق ایم سی سی آئی گزشتہ 10 سال سے کاروبار تجارت اور صنعتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ایم سی سی آئی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (اقوام متحدہ کے تحت ورلڈ چیمبر فورم) کا بھی رکن ہے۔
شہر حیدرآباد میں پہلی بار مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (MCCI) کی جانب سے سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ بتاریخ 12 تا 14 اگست کو سیون اسٹار ہوٹل آئی ٹی سی کوہ تور، مادھاپور، حیدرآبادمیں منعقد ہوگا۔ بزنس سمٹ کا مرکزی موضوع ”کاروباری تنظیمِ نو: مواقع چیلنجز،حل اور تعاون“ (Business Restructuring: Opportunities, Challenges, Solutions and Collaborations) ہے۔ جس میں ملک و بیرون ملک سے کاروباری دنیا کی نہایت ہی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی۔ ماہرین تجارت،انٹر پر ینیورز اور مینجمنٹ سے وابستہ مردوخواتین کامیاب کاروبار کے سلسلے میں اپنے تجربات شیئر کریں گے۔
مسلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (Muslim Chamber Of Commerce And Industries) کے تحت سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کی مجلس استقبالیہ کے صدر محمد سلمان کے مطابق ایم سی سی آئی گزشتہ 10 سال سے کاروبار تجارت اور صنعتوں کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے۔ ایم سی سی آئی انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (اقوام متحدہ کے تحت ورلڈ چیمبر فورم) کا بھی رکن ہے۔ محمد سلمان نے بتایا کہ ایم سی سی آئی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو کمیونٹی اور ملک کی کاروباری ضروریات کو پورا کرتی ہے۔ ایم سی سی آئی ریاستی اور مرکزی حکومت کے تحت کاروبار کے مختلف مواقع کے حوالے سے مناسب رہنمائی فرا ہم کرتا ہے اور در پیش مسائل کو حل کرنے میں ان کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔ ایم سی سی آئی اسٹارٹ اپس سیلف ہیلپ گروپس اور دیگر ابھرتی ہوئی تجارتی اختراعات کی بھی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بین الاقوامی بزنس سمٹ میں نئی دہلی، کولکاتا، چینائی، بنگلورو، کو چین، احمد آباد، پٹنہ، کوئمبٹور اور بیرون ممالک میں ملائیشیا متحدہ عرب امارات،ترکی، بوٹسوانا، بنگلہ دیش کے قونصلیٹ جنرلز کے نمائندوں اورچیمبر آف کامرس کے چیئر پرسنز کے شرکا کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کئی اسٹار ایکسپورٹرز اور سر کر دو صنعت کاروں کی بھی اس سمٹ میں شرکت متوقع ہے۔سمٹ میں ملک اور بیرون ملک کے شرکا جن موضوعات پر خطاب کریں گے۔ ان میں فائنانس اور کیپٹل انویسٹمنٹ (ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری)، صنعتی پیداوار اور صنعتی آٹومیشن، سپلائی چین مینجمنٹ / ڈسٹری بیوشنز، مینجمنٹ، سائنس اور اسٹارٹ اپس، ٹیکنالوجیز: ویب 3.0، بلاک چین، سائبرسیکیوریٹی اور صنعتی انقلاب 4.0 شامل ہیں۔سمٹ کا افتتاحی اجلاس 12اگست کو بمقام فیڈریشن ہاؤس، ایف ٹی سی سی آئی، ریڈ ہیلس، حیدرآباد میں منعقد ہوگا۔
اجلاس کے پہلے سیشن کا موضوع ”اسٹارٹ اپس اینڈ اسکیل ڈیولپمنٹ“ اور دوسرا سیشن ”وومن ایمپاورمنٹ اینڈ فیمیل انٹرپرینیورشب“پر ہوگا۔ سمٹ کے دوسرے دن 4سیشن کے تحت مختلف موض وعات پر گفتگو کی جائے گی۔اختتامی اجلاس میں مشرق وسطی شمالی افریقہ، بر طانیہ اور امریکہ کے این آرائزاور تجارتی مندو بین بھی شرکت کریں گے۔
ناظم الدین فاروقی، چیئرمین ایم سی سی آئی اور سکریٹری اطہر احمد نے شرکت کی خواہش کی ہے۔ شرکت کے خواہش مند حضرات گوگل فارم لنک http://surl.li/couhs کو پر کریں۔ فون نمبر 8297472423 اور 6309851563 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔