ہوم » نیوز » No Category

رائچورمیں تین مسلم لڑکیوں نے حاصل کیے گولڈ میڈل

رائچور: اگر لڑکیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے ، تو وہ ہر شعبے میں اپنا لوہا منواسکتی ہیں ۔ کرناٹک کے رائچور میں تین مسلم لڑکیوں نے تعلیم کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کر کے دیگر لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: May 31, 2016 11:37 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رائچورمیں تین مسلم لڑکیوں نے حاصل کیے گولڈ میڈل
رائچور: اگر لڑکیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے ، تو وہ ہر شعبے میں اپنا لوہا منواسکتی ہیں ۔ کرناٹک کے رائچور میں تین مسلم لڑکیوں نے تعلیم کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کر کے دیگر لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ۔

رائچور: اگر لڑکیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جائے ، تو وہ ہر شعبے میں اپنا لوہا منواسکتی ہیں ۔ کرناٹک کے رائچور میں تین مسلم لڑکیوں نے تعلیم کے میدان میں گولڈ میڈل حاصل کر کے دیگر لڑکیوں کے لئے ایک مثال قائم کی ہے ۔

کرناٹک کے رائچور میں یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس کے چھٹے کنووکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم پی یو اے ٹی ادئے پور کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ایس ایل مہتا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ کنووکیشن میں ریاستی وزیر زراعت اور یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر کرشنا بیرے گوڑا بھی موجود تھے۔

ایگریکلچرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر پی ایم سالی مٹھ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور اس کے بعد کرشن بیرے گوڑا کے ہاتھوں یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو بی ایس سی، ایم ایس سی، ایم فیل اورڈاکٹریٹ کی ڈگریاں اورگولڈ میڈل تفویض کئے گئے ۔ کنووکیشن تقریب میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والوں میں ایم ایس سی ایگریکلچرل اکانومکس کی طالبہ یاسمین ، ایگریکلچرل اینٹامولوجی کی طالبہ تبسم نکہت اور بی ایس سی ایگریکلچرل کی طالبہ عالیہ نصرت شامل ہیں۔ اس موقع پر یاسمین اور تبسم نکہت نے مستقبل میں زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی فلاح بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

کنووکیشن تقریب میں 30طلبہ میں 39 گولڈ میڈل تقسیم کئے گئے ۔342 طلبہ نے ڈگریاں حاصل کیں ۔ 22طلبہ نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کی۔ 107طلبہ کو گریجویشن کی ڈگری دی گئی اور 213 طلبہ نے پوسٹ گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔

First published: May 31, 2016 11:37 PM IST