ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ٹیپو سلطان تنازعہ: بی جے پی نے کرناٹک کے وزیراعلی سے استعفی کا مطالبہ کیا

نئی دہلی ۔ ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کے تنازعہ میں کشیدگی کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کرناٹک کے وزیراعلی سدھارمیا سے ریاست میں قانون وانتظام کی بدتر صورت حال پر استعفی کا مطالبہ کیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 12, 2015 06:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹیپو سلطان تنازعہ: بی جے پی نے کرناٹک کے وزیراعلی سے استعفی کا مطالبہ کیا
نئی دہلی ۔ ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کے تنازعہ میں کشیدگی کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کرناٹک کے وزیراعلی سدھارمیا سے ریاست میں قانون وانتظام کی بدتر صورت حال پر استعفی کا مطالبہ کیا۔

نئی دہلی ۔ ٹیپو سلطان کی جینتی منانے کے تنازعہ میں کشیدگی کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کرناٹک کے وزیراعلی سدھارمیا سے ریاست میں قانون وانتظام کی بدتر صورت حال پر استعفی کا مطالبہ کیا۔


بی جے پی کے ترجمان سمپت پاترا نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ ریاستی حکومت قاتلوں پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے جو آزاد گھوم رہے ہیں اور عام لوگوں کو موت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں آئے دن اپنی زندگیوں کے خطرے کا سامنا ہے۔ کیا کانگریس صدر سونیا گاندھی کرناٹک جاکر اس صورتحال کے خلاف احتجاج کریں گی؟ کیا وہ اب کانگریس کارکنوں کے ساتھ مارچ نکالیں گی؟


بی جے پی کے لیڈر نے یہ کہتے ہوئے کرناٹک کے وزیراعلی سے استعفی کا مطالبہ کیا کہ وہ ریاست میں قانون وانتظام کی صورت حال بحال کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے ٹیپو سلطان پر اپنے متنازعہ تبصروں کے لئے اداکار اور میسور کے ضلع کو ڈاگو سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گریش کرنڈ کو جان سےمارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔


دریں اثنا، کرناٹک کے وزیر اعلی نے آج کیمپ گوڈا انٹرنیشنل ائر پورٹ (کے آئی اے) کا نام بدلنے کو خارج ازامکان قرار دیا۔ انہوں نے گیان پیٹھ ایوارڈ یافتہ اداکار گریش کرنڈ کی طرف سے ٹیپو سلطان کی 265ویں جینتی کے دوران کئے گئے تبصرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان تھا اور حکومت کا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ مسٹر سدھارمیا نے کہا کہ ’’ہم بنگلور کے بلڈر کیمپ گوڑا اور اسی طرح ٹیپو سلطان کا حد درجہ احترام کرتے ہیں۔ کیمپ گوڑا کے وقار احترام کے سبب ہی ان کو ائرپورٹ کے نام کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور اس نام کو بدلنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔‘‘


وزیراعلی نے عام لوگوں، سیاسی پارٹیوں اور کنڑ تنظیموں سے اس تنازعہ کو ختم کرنے کی درخواست کی کیونکہ مسٹر گریش کرنڈ نے اپنے بیان پر معافی طلب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ ٹیپو سلطان کی جینتی پر ریاستی حکومت کی طرف سے منعقدہ تقریبات کے دوران کرناٹک میں وی ایچ پی کے کارکنوں نےاحتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد تشدد میں وی ایچ پی کا ایک رضاکار ہلاک ہوگیا تھا۔

First published: Nov 12, 2015 06:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading