بنگلورو۔ مجاہد آزادی حضرت ٹیپوسلطان نے اپنے مذہب پرقائم رہتے ہوئے سبھی مذاہب کا احترام کیا تھا۔ وہ ایک سیکولرحکمراں تھے۔ ٹیپوسلطان کے خلاف فرقہ پرستی کا الزام بے بنیاد ہے۔ بنگلورو کے دورے پرآئے آندھراپردیش کےمعروف تاریخ داں سید نصیراحمد نے یہ بات کہی ۔
کرناٹک اردو رپورٹرس فورم کے تحت منعقدہ ایک پروگرام میں سید نصیراحمد نے تاریخی موضوعات پرشائع اپنی تصانیف کا جائزہ پیش کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ ملک کی تاریخ میں مسلم حکمرانوں کے کارناموں اور جنگ آزادی میں مسلم مجاہدین کے رول پرگزشتہ دس سالوں سے تحقیق کررہے ہیں۔
سید نصیراحمد نے کہا کہ موجودہ تمام حکمرانوں کےلیے ٹیپوسلطان ایک رول ماڈل کہے جا سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔