جوش وخروش اور آزادانہ طورپر ٹیپو جینتی منانے کی اجازت کا مطالبہ ، ضلع انتظامیہ کو میمورینڈم
کرناٹک کے رائچور میں جنتا دل سیکولر، ڈسٹرکٹ ٹیپو سلطان سنگھ اوردیگر سماجی وملی تنظیموں نے ضلع انتظامیہ سے جوش وخروش اور آزادانہ طورپر ٹیپو جینتی منانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کرناٹک کے رائچور میں جنتا دل سیکولر، ڈسٹرکٹ ٹیپو سلطان سنگھ اوردیگر سماجی وملی تنظیموں نے ضلع انتظامیہ سے جوش وخروش اور آزادانہ طورپر ٹیپو جینتی منانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رائچور :کرناٹک کے رائچور میں جنتا دل سیکولر، ڈسٹرکٹ ٹیپو سلطان سنگھ اوردیگر سماجی وملی تنظیموں نے ضلع انتظامیہ سے جوش وخروش اور آزادانہ طورپر ٹیپو جینتی منانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہر کے بعض سماجی کارکنوں نے آج ڈپٹی کمشنر آفیس پہنچ کر اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمورنڈم پیش کیا ۔ جنتادل سیکولر ضلع اقلیتی سیل کے صدر محمد خواجہ اور ڈسٹرکٹ ٹیپو سلطان سنگھ کے لیڈر امیر بیگ نے کہا کہ ریاستی حکومت ٹیپو سلطان جینتی منانے کا تو اعلان کیا ہے ، لیکن دیگر جینتیوں کی طرح ٹیپو سلطان جینتی منانے میں ہچکچاہٹ محسوس کررہی ہے ۔
بتایا جارہا ہے کہ کھلے عام اور آزادانہ طورپر جینتی منانے پر روک لگانے کے لئے حکومت نے پولیس کو احکامات جاری کیے ہیں ۔ سماجی کارکنوں نے حال ہی میں کرناٹک اردو اکادمی کے رکن کی حیثیت سے نامزد ہونے پر رائچور کے معروف شاعر وادیب پروفیسر واحید واجد کوجینتی کے موقع پر تہنیت پیش کرنے اور ان کی جانب سے ٹیپو سلطان کی شان میں لکھی گئی نظم کو جینتی تقریب میں سنانے کا مطالبہ کی بھی کیا ۔ سماجی کارکنوں نے شہر میں لاء اینڈ آرڈر کو مدنظر رکھتے ہوئے پرامن طریقہ سے جینتی منانے کی مقامی عوام سے اپیل کی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔