உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیپو سلطان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا : سدرامیا

    بنگلورو۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی ریاست بھر میں مخالفت ہورہی ہے ـ

    بنگلورو۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی ریاست بھر میں مخالفت ہورہی ہے ـ

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہا کہ ریاستی حکومت نے ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے کا جو فیصلہ کیا ہے اس کی ریاست بھر میں مخالفت ہورہی ہے ـ فرقہ پرست ہی تقریب کی مخالفت کررہے ہیں ـ


      بنگلورو میں منعقدہ اسکاؤٹس اینڈ گائڈس کے پروگرام میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدرامیا نے بتایا کہ ٹیپو سلطان ایک سیکولر شخص تھے ـ انہوں نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی ہے ـ آزادی کیلئے ٹیپو سلطان نے جو قربانیاں دی ہیں ان کو فراموش نہیں کیا جاسکتاـ


      وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہندوؤں کے مندروں کی ترقی میں بھی ٹیپو نے اہم کردار ادا کیا ہے ـ ان تمام کارناموں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سے پہلے ہی ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش تقریب منعقد کرنی چاہئے تھی ـ انہوں نے کہاکہ  ٹیپو سلطان ایک سیکولر شخص تھے ـ انگریزوں کے خلاف تین مرتبہ جنگ لڑے تھے  ـ میسور کی جنگ سے ہی آزادی کی جنگ شروع ہوئی تھی ـ

      First published: