بنگلورو:تاریخ کی کتابوں میں موجود مجاہدآزادی حضرت ٹیپوسلطان کے کارناموں کونصابی کتابوں میں شامل کیاجائے۔ بنگلورومیں بزم عروج ادب اور انجمن اساتذہ اردو مدارس کی تقریب میں یہ مطالبہ کیاگیا۔
سرکاری پی یو کالج کے پرنسپل عبدالواجد نے کہاکہ ٹیپوسلطان کے تئیں عوام میں کئی غلط فہمیاں پھیلادی گئی ہیں۔ لیکن تاریخ کی کتابوں میں ٹیپوکی بہادری اور انگریزوں سے مقابلوں کے کئی کارنامہ موجود ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ سرکاری سطح پرٹیپوسلطان کا یوم پیدائش مناناکافی نہیں ہے بلکہ ٹیپوسلطان کے کارناموں کو اسکول اورکالجوں کےنصاب میں شامل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب میں کرناٹک اردو اکیڈمی کی صدرڈاکرفوزیہ چودھری نے کہاکہ اکیڈمی کے صدرکاعہدہ اُن کے لئے بہت بڑامقام ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔