بلاری شہر کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لئے حکومت کی طرف سے پینٹنگ مہم

بنگلورو۔ بلاری شہر کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نوجوانوں سے ایک خصوصی پیش کش کی ہے اور وہ یہ کہ پینٹنگ کے ذریعہ جو نوجوان دیواروں کو خوبصورت بنائے گا اسے ایک فلم دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائیگاـ

  • ETV
  • Last Updated :
  • Share this:

    بنگلورو۔ بلاری شہر کی دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نوجوانوں سے ایک خصوصی پیش کش کی ہے اور وہ یہ کہ پینٹنگ کے ذریعہ جو نوجوان دیواروں کو خوبصورت بنائے گا اسے ایک فلم دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائیگاـ  مرکزی حکومت کے محکمہ شہری ترقیات کی شروع کردہ سوچھ بھارت ابھیان مہم 2017 کی رینک کی فہرست میں بلاری کو 317 واں مقام حاصل ہے ـ اس کے بعد ضلعی  انتظامیہ نے بلاری کو مزید صاف ستھرا اورخوبصورت بنانے کی غرض سے شہر میں لگائے گئے بینر ہٹا دیئے ہیں ـ اس کے علاوہ دیواروں کو خوبصورت بنانے کے لئے رنگ برنگی ان پر پینٹنگ کا فیصلہ کیا ہےـ

    اس پروجیکٹ کے لئے نوجوانوں کو راغب کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے نوجوانوں کو ایک خصوصی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ جو نوجوان دیوار پر تصویریں بنانے میں دلچسپی لے گا۔ اس نوجوان کو بلاری کی سنیما گھرمیں دکھائی جانے والی باہوبلی ،  راجکمارا فلم مفت دیکھنے کا موقع فراہم کیا جائیگا ـ شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے نوجوانوں کو 20 مئی تک کی مہلت دی گئی ہے ـ دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی اس پیش کش کے بعد نوجوانوں نے دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیواروں پر گرافک آرٹ بنانا شروع کردیا ہے ـ بلاری شہر میں ضلع کے انچارج وزیر سنتوش لاڈ کی قیادت میں ایک نیا پروگرام شروع کیا گیا ہے ـ اس پروگرام کے تحت بلاری کی دیواروں کو خوبصورت بنایا جانا ہے ـ

    سوچھ بھارت ابھیان کے تحت بلاری کو خوبصورت بنانے کے لئے شہر میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ـ اس میٹنگ میں دیواروں پر گرافک آرٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ـ ضلعی انتظامیہ کی اس پیش کش کے بعد سماجی تنظیموں کے کارکنوں کے علاوہ کالج طلبا اور دیگر نوجوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور دیواروں کو گرافک آرٹ کے ذریعہ خوبصورت بنانے کا کام شروع  کردیا ہے ـ نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس پیش کش سے نہ صرف نوجوانوں کو مفت فلم دیکھنے کا موقع ملے گا بلکہ شہر خوبصورت اور صاف ستھرا بن جائیگا ـ

    First published: