ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

حیدرآباد میں دو ٹرینوں کے درمیان براہ راست ٹکر ، 30 مسافر زخمی

حیدرآباد سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ یہاں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر ہوگئی ہے ۔ یہ حادثہ کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ۔

  • Share this:
حیدرآباد میں دو ٹرینوں کے درمیان براہ راست ٹکر ، 30 مسافر زخمی
حیدرآباد کے پاس دو ٹرینوں کے درمیان براہ راست ٹکر ، 30 مسافر زخمی ۔ تصویر : نیوز 18 ڈاٹ کام

حیدرآباد سے ایک بڑی خبر سامنے آرہی ہے ۔ یہاں دو ٹرینوں کے درمیان ٹکر ہوگئی ہے ۔ یہ حادثہ کاچی گوڑہ  ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق اب تک 30 مسافروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔ زخمیوں کو نزدیک کے اسپتال میں علاج کیلئے بھرتی کرایا گیا ہے ۔ 10 مسافروں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔


یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایم ایم ٹی ٹرین نے پہلے سے ہی پلیٹ فارم پر کھڑی کینگو ایکسپریس میں ٹکر ماردی ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ سگنل فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔ حادثہ کے بعد کئی ٹرینوں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے ۔


First published: Nov 11, 2019 12:25 PM IST