ہوم » نیوز » No Category

دکنی ادب کے شہرہ آفاق شاعر سلیمان خطیب کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

دکنی ادب کے شہرہ آفاق شاعر سلیمان خطیب کی یاد میں گلبرگہ میں ایک ڈرامے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کے کلام کو ایک ڈرامے کی شکل میں پیش کیا گیا۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 20, 2016 10:10 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دکنی ادب کے شہرہ آفاق شاعر سلیمان خطیب کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
دکنی ادب کے شہرہ آفاق شاعر سلیمان خطیب کی یاد میں گلبرگہ میں ایک ڈرامے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کے کلام کو ایک ڈرامے کی شکل میں پیش کیا گیا۔

گلبرگہ : دکنی ادب کے شہرہ آفاق شاعر سلیمان خطیب کی یاد میں گلبرگہ میں ایک ڈرامے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ان کے کلام کو ایک ڈرامے کی شکل میں پیش کیا گیا۔ نشاط تھیئٹر پونے کے فنکاروں نے خوب واہ واہی لوٹی۔ سلیمان خطیب ٹرسٹ نے اس شام کا انعقاد کیا تھا ۔ اس موقع پر سلیمان خطیب کی قوالیاں اورصوفیانہ کلام بھی پیش کئے گئے۔

سلیمان خطیب نےاپنی بیشتر نظموں میں مکالمے پیش کئے ہیں۔ نظم ساس بہو میں بھی دونوں کی نوک جھونک پیش کی گئی ہے۔ ساس بہو نظم میں ساس جاہل اور بہو پڑھی لکھی ہے۔ ساس کی باتوں کا بہو جب جواب دیتی ہے ، تو ناظرین کی ہنسی نہیں رکتی ہے ۔ سلیمان خطیب ٹرسٹ کی جانب سےاس موقع پراردو میڈیم میں ریاست بھر میں ٹاپ کرنے والے طلبہ کو گولڈ میڈلس سے بھی نوازا گیا ۔

First published: Dec 20, 2016 10:10 PM IST