உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تلنگانہ کے محبوب نگر میں سیرت النبی اکادمی کے زیر اہتمام تحفظ شریعت کانفرنس کا انعقاد

    تلنگانہ ۔ ’’ دین اسلام مرد و زن کے مساوات کا محافظ اور بنیادی حقوق کا علم بردار مذہب ہے ، دستوری اعتبار سے بھی اور عملی طور پر سے بھی ۔

    تلنگانہ ۔ ’’ دین اسلام مرد و زن کے مساوات کا محافظ اور بنیادی حقوق کا علم بردار مذہب ہے ، دستوری اعتبار سے بھی اور عملی طور پر سے بھی ۔

    تلنگانہ ۔ ’’ دین اسلام مرد و زن کے مساوات کا محافظ اور بنیادی حقوق کا علم بردار مذہب ہے ، دستوری اعتبار سے بھی اور عملی طور پر سے بھی ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      تلنگانہ ۔ ’’ دین اسلام مرد و زن کے مساوات کا محافظ اور بنیادی حقوق کا علم بردار مذہب ہے ، دستوری اعتبار سے بھی اور عملی طور پر سے بھی ۔ مسلم سماج میں طلاق کبھی مسئلہ نہیں رہا بلکہ گذشتہ 6ماہ سے اس مسئلہ کو کافی اچھالا جا رہا ہے۔ طلاق کے مسئلہ پرمیڈیا میں کافی شور مچایا جا رہا ہے کہ مسلم خواتین طلاق ثلاثہ سے کافی پریشان ہیں ۔  جبکہ طلاق کا تناسب مسلمانوں میں کم ہے۔ حکومت اگر خواتین کی بھلائی چاہتی ہے تو خواتین سے متعلق  اصلاحات کا پروگرام شروع کرے لیکن اصلاحات کے نام پر یہ کوشش نہیں کی جاسکتی کہ ہمارا جومذہبی حق دستور میں دیا گیا ہے اسے ختم کیا جائے ۔ شریعت اللہ کا قانو ن ہے جو چودہ  سو سال سے چلا آ رہا ہے۔ اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور قیامت تک بھی اس میں تبدیلی نہیں ہوسکتی‘‘ ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کے محبوب نگر میں منعقدہ ریاستی تحفظ شریعت کانفرنس میں علماء کرام ، مشائخین اوردانشوروں نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
      سیرت النبی اکادمی کے زیراہتمام منعقدہ اس کانفرنس کی صدارت سید شاہ غلام صمدانی علی قادری نے کی ۔ کانفرنس سے مولانا شاہ محمد جمال الرحمان مفتاحی ، ڈاکٹر حامد محمد خان ، مولانا عبدالمغنی مظاہری، حافظ محمد مظفر حسین خان، مولانا محمد شجاع الدین افتخاری، مولانا عبدالوحید پاشاہ قادری ، مولانا عبدالجواد مظاہری، مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی کےعلاوہ کئی اور علما نے بھی خطاب کیا۔


      تحفظ شریعت کانفرنس کے دوران علماء کرام اور مشائخین نے مرکزی حکو مت کے شریعت محمدی میں مداخلت کی مذموم کوشش کے خلاف مسلم پرسنل لاء بورڈ کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور بورڈ کی جانب سے چلائی جارہی دستخطی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی مسلمانوں سے اپیل کی۔ اس موقع پر نائب صدر جامع مسجد محبوب نگر سید امین الدین، محمد ذکی نائب صدر عیدگاہ کمیٹی، صنعتکار انور پاشاہ ، رفیق احمد قادری کےعلاوہ دیگر معزز شخصیتیں موجود رہیں ۔ مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ جلسہ کے بعد مسلم پرسنل کے تعلق سے ایک قرار داد منظور کی گئی جس کو ضلع کے کلکٹر کے توسط سے صدر جمہوریہ ہند کو روانہ کیا گیا  ۔

      First published: