உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tripura Municipal Elections: بی جے پی، ترنمول اور کانگریس کے بیچ سہ طرفہ مقابلہ، سکیورٹی کے معقول بندوبست

    Youtube Video

    تریپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اگرتلہ میونسپل کارپوریشن سمیت تیرہ شہری بلدیاتی اداروں کی دوسو بائیس سیٹوں کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ ہورہی ہے۔

    • Share this:
      Tripura Municipal Elections 2021 : تریپورہ میں بلدیاتی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ اگرتلہ میونسپل کارپوریشن سمیت تیرہ شہری بلدیاتی اداروں کی دوسو بائیس سیٹوں کے لیے سخت سکیورٹی کے درمیان ووٹنگ ہورہی ہے۔ ان سیٹوں پر کل سات سو پچاسی امیدوار میدان میں ہیں جن کی قسمت کا فیصلہ ووٹر کرینگے۔ کل چھے سو چوالیس پولنگ مراکز قائم کیے گیے ہیں۔ ووٹر بڑی تعداد میں پولنگ مراکز کا رخ کررہے ہیں۔ابھی تک کسی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ہے۔ اور انھیں اے اور بی زمرے میں تقسیم کیا گیا ہے۔

      اے کٹیگری میں تین سو ستر جبکہ بی کٹیگری میں دو سو چوہتر پولنگ مراکز ہیں۔ آزادنہ و منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے پولنگ مراکز پر تریپورہ رائفلز اورمسلح پولیس اہلکار تعینات کیے گیے ہیں۔اس کے علاوہ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی ٹکڑی بھی تعنیات کی گئی ہے۔انتخابی مہم کے دوران جھڑپوں کی وجہ سے ترپیورہ بلدیاتی انتخابات سرخیوں میں ہے۔

      ترنمول کانگریس نے انتخابات کو روکنے کی درخواست سپریم کورٹ سے کی تھی۔جسے سپریم کورٹ نے مسترد کردیا تھا۔سی پی ایم نے بھی پارٹی ورکروں پر حملے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔سی پی ایم نے برسراقتدار بی جے پی پرپارٹی وکروں کو مارنے پیٹنے کا الزام لگایا ہے۔اس عرضی پر آج سماعت ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: