Telangana Budget 2022: تلنگانہ میں گورنر کےخطاب کےبغیر بجٹ اجلاس پر تنازعہ، TRS اور BJP میں آپسی نوک چھوک
سنجے کمار رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، انھوں نے کے سی آر کے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ اس حکومت کو گورنر کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ انہوں نے کچھ بھی متنازعہ نہیں کہا ہے اور وہ پارٹی خطوط سے بالاتر ہو کر کام کر رہی ہیں،‘ انہوں نے چیف منسٹر سے گورنر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
تلنگانہ میں حزب اختلاف بی جے پی (BJP) نے گورنر کے خطاب کے بغیر ریاستی اسمبلی کا بجٹ اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرنے پر تلنگانہ کی ٹی آر ایس (TRS) حکومت پر تنقید کی ہے لیکن حکمراں جماعت نے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے الزام لگایا کہ تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت نے سیشن کے آغاز میں ان کے خطاب کو ختم کرنے کا فیصلہ کرکے گورنر تملائی ساؤنڈرا راجن کی توہین کی ہے۔
بنڈی سنجے کمار نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آئینی عہدہ پر فائز خاتون کی توہین کی ہے۔ یہ ریاست کی تمام خواتین کی توہین کے مترادف ہے۔ سنجے کمار رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، انھوں نے کے سی آر کے فیصلے کو غیر جمہوری قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’میں سمجھ نہیں پا رہا ہوں کہ اس حکومت کو گورنر کے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟
انہوں نے کچھ بھی متنازعہ نہیں کہا ہے اور وہ پارٹی خطوط سے بالاتر ہو کر کام کر رہی ہیں،‘ انہوں نے چیف منسٹر سے گورنر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔
بی جے پی لیڈر نے قبل ازیں ٹی آر ایس حکومت کے فیصلے کی مذمت ک۔ انھوں نے کہا کہ کے سی آر پہلے سے ہی اس بات کا احساس دے رہے ہیں کہ وہ دوبارہ لکھے ہوئے آئین (Rewritten Constitution) میں کیا چاہتے ہیں۔ کوئی اصول نہیں، کوئی روایات نہیں۔ صرف خواہشات کے مطابق من مانی چاہتے ہیں۔ میں بجٹ اجلاس کے موقع پر گورنر کی تقریر کو ختم کرنے کے ان کے فیصلے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔
تاہم ٹی آر ایس حکومت نے اپنے اقدام کا دفاع کیا اور بی جے پی کی تنقید کو ایک طرف کردیا۔ وزیر خزانہ ٹی ہریش راؤ اور قانون سازی کے امور کے وزیر ویمولا پرشانت ریڈی نے کہا کہ بھگوا پارٹی کو قانون سازی کے قواعد کا کوئی علم نہیں ہے۔ وزراء نے استدلال کیا کہ اسمبلی یا پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس گورنر یا صدر کے خطاب کے بغیر منعقد کرنے کی مثالیں موجود ہیں جب کہ سابقہ اجلاس کو ملتوی نہیں کیا گیا تھا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ آئندہ سیشن پچھلے سال ستمبر اکتوبر میں منعقدہ سیشن کا تسلسل ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔