ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تیلگو نیوز چینل کی مشہور اینکر رادھیکا نے چھت سے کود کر دی جان

تیلگو نیوز چینل کی مشہور اینکر رادھیکا نے حیدر آباد کے موسا پیٹ علاقہ میں واقع سوشیل اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر اتوار کی رات خودکشی کرلی۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 02, 2018 01:41 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تیلگو نیوز چینل کی مشہور اینکر رادھیکا نے چھت سے کود کر دی جان
رادھیکا تلگو نیوز چینل وی 6 میں اینکر تھی ۔: تصویر فرسٹ پوسٹ ڈاٹ کام۔

حیدرآباد۔ تیلگو نیوز چینل کی مشہور اینکر رادھیکا نے خودکشی کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ حیدر آباد کے موسا پیٹ علاقہ میں واقع سوشیل اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر رادھیکا نے اتوار کی رات خودکشی کرلی۔اس وقت وہ اپارٹمنٹ میں تنہا تھی۔


پولیس کے مطابق چھ ماہ قبل وہ اپنے شوہر سے علیحدہ ہوگئی تھی اور وہ اپنے والد، بھائی اور بہن کے ساتھ رہتی تھی ۔ اینکر کا شوہر اور لڑکا مکان میں موجود نہیں تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس کا لڑکا ذہنی طور پر معذور ہے جس کے لئے وہ ہر وقت فکر مند رہتی تھی۔


رادھیکا تلگو نیوز چینل وی 6 میں اینکر تھی ۔ پولیس کو اینکر کے پاس سے ایک سوسائیڈ نوٹ دستیاب ہوا جس میں اس نے لکھا کہ اس کا دماغ ہی اس کا دشمن ہے۔

First published: Apr 02, 2018 01:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading