உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جب ایرانی کی تقریر اینکر نے پڑھی، تو2000 دھمکی آمیز آئیں کالیں

    چنئی :  مہشاسر جینتی پروگرام میں تقسیم ہوئے نسخے کو پڑھنے کے بعد سے جہاں اسمرتی ایرانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے چوطرفہ حملہ کی زد پر ہیں ، وہیں جب تمل ناڈو میں ایک خاتون ٹی وی اینکرنے مهشاسر جینتی کا وہی پرچہ پڑھا تو اس کے بعد سے اس کو بھی دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:

      چنئی :  مہشاسر جینتی پروگرام میں تقسیم ہوئے نسخے کو پڑھنے کے بعد سے جہاں اسمرتی ایرانی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے چوطرفہ حملہ کی زد پر ہیں ، وہیں جب تمل ناڈو میں ایک خاتون ٹی وی اینکرنے مهشاسر جینتی کا وہی پرچہ پڑھا تو اس کے بعد سے اس کو بھی دھمکی آمیز فون آ رہے ہیں۔

      انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اینکر سندھو سوریہ كمار کو اب تک دو ہزار افراد فون کرکے گالی دے چکے ہیں۔ سندھو کا کہنا ہے کہ شو کے بعد ان کے پاس شدت پسند ہندو تنظیموں سے وابستہ لوگوں کے دھمکی بھرے فون آئے۔ اس نے پولیس سے کی اپنی شکایت میں کہا ہے کہ دھمکی کرنے والے لوگوں نے اسے پرسٹي ٹيوٹ تک کہا اور ایک کالر نے پوچھا کہ کیا میں خود کو درگا سمجھتی ہوں۔ پولیس پیر تک اس معاملے میں پانچ افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔

      غور طلب ہے کہ ملیالم ٹی وی چینل پر جمعہ کی رات کو 'ایشیانیٹ ٹاک شو کے دوران مهشاسر جینتی کا وہی پرچہ پڑھ کر سنایا ، جو اسمرتی ایرانی نے کچھ دنوں پہلے پارلیمنٹ میں پڑھا تھا۔ اس ٹاک شو کا موضوع تھا کہ کیا مهشاسر کی جینتی منانا 'غداری ہو سکتا ہے۔

      تروننت پورم کے پولیس کمشنر جی کمار نے بتایا کہ سندھو کو دھمکی دینے کے معاملہ میں گرفتار کئے گئے لوگ بی جے پی، آر ایس ایس اور شری رام سینا سے وابستہ ہیں۔ اتنا ہی نہیں گرفتار ایک ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ اسے خاتون اینکر سندھو کا نمبر وہاٹس ایپ گروپ کے ذریعہ ملا تھا۔

      پولیس نے اس معاملے میں پانچ میں سے تین افراد کو کنور سے گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ ان میں سے ایک ملزم 2009 میں ہوئے منگلور کے ایک پب میں حملہ کا بھی ملزم رہ چکا ہے۔

      First published: