ہوم » نیوز » وطن نامہ

ہندستان میں ٹویٹر کی بڑھی مشکلیں، intermediary کا درجہ ہوا ختم، اب پولیس بھی کر ے گی پوچھ۔گچھ

آئی ٹی کے نئے قواعد کے مطابق کمپنی کے کردار کے لئے قانونی افسران کی تقرری میں ناکامی پر ٹویٹر Twitter نے بھارت میں محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ کھو دیا ہے۔

  • Share this:

آئی ٹی کے نئے قواعد کے مطابق کمپنی کے کردار کے لئے قانونی افسران کی تقرری میں ناکامی پر ٹویٹر Twitter نے بھارت میں محفوظ پلیٹ فارم کا درجہ کھو دیا ہے ، اور اس کے اعلی انتظامی عہدیدار بشمول ملک کے منیجنگ ڈائریکٹر کو اب کسی بھی صارف کے ذریعہ پلیٹ فارم پر شائع کردہ غیر قانونی اور اشتعال انگیز مواد پر آئی پی سی کے تحت پولیس سے پوچھ تاچھ اور مجرمانہ ذمہ داری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ایسا ہونے پر ٹویٹر پہلی امریکی کمپنی بن گئی ہے جو آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ اناسی کے تحت ملے سیف شیلڈ کو کھو چکی ہے۔




دراصل  فروری میں حکومت ہند نے انٹرنیٹ میڈیا کے لئے نئے قواعد جاری کیے تھے  جس کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو نئے اصول کی تعمیل کے لئے 25 مئی تک کا وقت دیا گیا تھا۔ تاہم  ٹویٹر کے ذریعے اس پر صرف بہانے بازی ہی نظر آرہی تھی۔ ایسی صورتحال میں  وزارت الیکٹرانکس اور آئی ٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ٹویٹر نے ابھی 25 مئی کو نافذ ہونے والے قواعد کی تمام دفعات پر عمل نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آخری انتباہ 5 جون کو دیا تھا  لیکن اس کے بعد بھی  اگر ٹویٹر قواعد پر عمل نہیں کرسکتا ہے ، تو یہ واضح ہے کہ کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

Published by: Sana Naeem
First published: Jun 16, 2021 10:49 AM IST