ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو ائیرشو: فضائیہ کے دو ہاک طیارے حادثے کا شکار، ایک پائلٹ کی موت

فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کے یہ طیارے بدھ سے شروع ہونے والے ایئر انڈیا شو کے لئے ریہرسل کررہے تھے

  • UNI
  • Last Updated: Feb 19, 2019 03:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلورو ائیرشو: فضائیہ کے دو ہاک طیارے حادثے کا شکار، ایک پائلٹ کی موت
ائیرشو کے دوران ہندوستانی فضائیہ کے دو طیارے ہوا میں ٹکرا گئے

بنگلورو میں بدھ سے شروع ہونے والے ایروانڈیا شو سے ایک دن پہلے فضائیہ کو آج اس وقت ایک بڑے حادثے کا سامنا کرنا پڑا جب اس کے دو ہاک طیارے ہوا میں آپس میں ٹکرا گئے جس سے ان میں سوار تین پائلٹوں میں سے ایک کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے۔


فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کے یہ طیارے بدھ سے شروع ہونے والے ایئر انڈیا شو کے لئے ریہرسل کررہے تھے۔ یہ حادثہ صبح تقریباً گیارہ بج کر پچاس منٹ پر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں ایک پائلٹ کی موت ہوگئی،جبکہ دو پائلٹوں کوکمان اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جائے وقوع پر حادثے میں ہوئے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے۔حادثے کی جانچ کےلئے کورٹ آف انکوائری تشکیل دی گئی ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ دونوں طیارے لینڈ کرنے کی کوشش کررہے تھے،تبھی ایک طیارے کا ایک بازو دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا۔ ٹکر ہوتے ہی دونوں طیاروں میں آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔ زمین پر گرتے ہی طیاروں میں دھماکہ ہوگیا۔ ان کی زد میں آکر ایک مکان میں بھی آگ لگ گئی۔ یہ دونوں ہاک طیارے فضائیہ کی سوریہ کرن ڈسپلے ٹیم کا حصہ تھے۔یہ ٹیم آسمان میں ہوائی کرتب دکھانے کےلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔


عینی شاہدین نے بتایا کہ پائلٹوں کو طیاروں سے پیراشوٹ کے سہارے نکلتے اور زمین پر گرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ایک پائلٹ کو چوٹیں آئی ہیں اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
چار دن چلنے والے ایرانڈیا شو کا یہ بارہواں ایڈیشن ہے۔ وزیر دفاع نرملا سیتارمن اس کا افتتاح کریں گی اور وہ اس کےلئے بینگلورو پہنچ چکی ہیں۔

First published: Feb 19, 2019 12:48 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading