ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

UIDAI نے حیدرآباد کے 127 آدھار ہولڈرز کو بھیجانوٹس، کل تک ثابت کرنی ہوگی شہریت

UIDAI نے 3 فروری کو جاری نوٹس میں لکھا ہے، "حیدرآباد میں رینل آفس کو شکایت ملی ہے کہ آپ ہندستان کے شہری نہیں تھے۔ آپ نے غلط جانکاری دیکر فرضی دستاویز دکھاکر آدھار نمبر حاصل کیا ہے۔ اس لئے اپنی شہریت ثابت کریں۔

  • Share this:

نئی دہلی: انڈین یونیک آئیڈینٹیٹی فیکیشن اتھارٹی (UIDAI) نے منگل کو کہا کہ اس کے حیدرآباد دفتر نے مبینہ نمبر حاصل کرنے والے 127 لوگوں کو نوٹس بھیجا ہے۔ (UIDAI)   نے کہا کہ ایسے لوگوں کو اب ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ہندستان کے شہری ہیں۔ جن لوگوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر مسلم کمیونٹی سے ہیں۔

UIDAI نے 3 فروری کو جاری نوٹس میں لکھا ہے، "حیدرآباد میں رینل آفس کو شکایت ملی ہے کہ آپ ہندستان کے شہری نہیں تھے۔ آپ نے غلط جانکاری دیکر فرضی دستاویز دکھاکر آدھار نمبر حاصل کیا ہے۔ اس لئے اپنی شہریت ثابت کریں۔

aadharr

نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حیدرآباد ریجنل آفس کافی پہلے سے اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اس سلسلے میں سبھی 127 لوگوں کو 20 فروری کو انکوائری آفیسر امتا بندرو کے دفتر میں پیش ہوکر اپنی شہریت ثابت کرنے کیلئے سبھی اوریجنل ڈاکیومینٹس دکھانے کو کہا گیا ہے۔ اگر وہ اپنی شہریت ثابت نہیں کرپائے تو ایسی حالت میں ان کا آدھار نمبر ڈی ایکٹو کر دیا جائے گا۔ حالانکہ نوٹس میں یہ نہیں کہا گیا کہ شہریت ثابت کرنے کیلئے ان لوگوں کو کون دستاویز دکھانے ہوں گے۔

(پی ٹی آئی ان پٹ کے ساتھ)
First published: Feb 19, 2020 07:15 AM IST