Climate Change سے متعلق اہداف کے حصول میں مدد کرسکتا ہے ہندوستان: اقوام متحدہ نمائندہ
ماحولیاتی تبدیلی کو لے کر یو این کو ہے ہندوستان سے یہ امید۔
اقوام متحدہ کی نمائندہ کائٹ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کی کوششوں پر پالیسی سازوں، تاجروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ہندوستان کے دورے پر ہے۔ آپ کو بتادیں کہ وہ ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول کی ڈین بھی ہیں۔
نئی دہلی: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موسمیاتی تبدیلی کے اعلیٰ سطحی مشاورتی گروپ کی رکن رشیل کائٹ نے کہا کہ ہندوستان میں نہ صرف 2070 تک 'نیٹ-زیرو' کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کرنے کی صلاحیت ہے، بلکہ وہ دوسرے ممالک کو بھی اس میں مدد کر سکتا ہے۔ کائٹ نے کہا کہ دنیا کو ہندوستان پر داؤ لگانے کی ضرورت ہوگی، کیونکہ یہاں سے موسمیاتی تبدیلی کے بہت سے حل سامنے آئیں گے۔
ماحولیاتی بحران پر رشیل کائٹ نے کہی بڑی بات کائٹ ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کی کوششوں پر پالیسی سازوں، تاجروں اور تھنک ٹینکس کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ہندوستان کے دورے پر ہے۔ آپ کو بتادیں کہ وہ ٹفٹس یونیورسٹی کے فلیچر اسکول کی ڈین بھی ہیں۔ کائٹ کے مطابق، شمسی توانائی کے استعمال میں اضافے کے علاوہ، ہندوستان گرین ہائیڈروجن اور گرین امونیا کا سینٹر بننے کے لیے بھی سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے تھنک ٹینک جیسے نیتی آیوگ اور دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ بات چیت میں گرین ہائیڈروجن کے تئیں ہندوستان کی وابستگی پر زور دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں اعلان کیا کہ ہندوستان 2070 تک 'نیٹ-زیرو' کاربن کے اخراج کا ہدف حاصل کر لے گا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا تھا کہ نان فوسسل ایندھن کی صلاحیت کو 2030 تک 500 گیگا واٹ تک لے جایا جائے گا۔
ساتھ ہی ریچل کائٹ نے کہا، 'میں نے یہاں جس سے بھی ملاقات کی، سب نے گرین ہائیڈروجن کے بارے میں بات کی۔ ہندوستان اپنی معیشت کے لیے سبز توانائی فراہم کرنے والا بن سکتا ہے بلکہ اسے برآمد کرنا بھی شروع کر سکتا ہے۔ تاہم کائٹ نے اس کے لیے 'کافی فنڈز' کی ضرورت بتائی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔