உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صفائی ملازمین کی خدمت کو سلام ، بنگلورو میں ملی تنظیموں کی انوکھی پہل

    صفائی ملازمین کی خدمت کو سلام ، بنگلورو میں ملی تنظیموں کی انوکھی پہل

    صفائی ملازمین کی خدمت کو سلام ، بنگلورو میں ملی تنظیموں کی انوکھی پہل

    ملی تنظیموں کے ذمہ دار ہر دن صبح سویرے شہر کے ایک ایک علاقے میں پہنچ کر صفائی ملازمین کو ایک جگہ جمع کررہے ہیں ۔ ان میں مٹھائی اور بریڈ کے پاکیٹ تقسیم کررہے ہیں ۔

    • Share this:
    بنگلورو میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کو منفرد انداز میں منانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ کہیں شجرکاری مہم کا آغاز ہوا ہے، تو کہیں برادران وطن میں مذہب اسلام اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی تعلیمات کو عام کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔ اس موقع پر چند ملی تنظیمیں مزدوروں ، مجبوروں، معذوروں، یتیموں کو میلاد النبی کی خوشیوں میں  شامل کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کی سیرت کا ایک عملی نمونہ پیش کررہی ہیں ۔ بنگلورو کے فریزر ٹاؤن میں کچھ ایسا ہی پیارا، نیرالا منظر دیکھنے کو ملا۔  یہاں صفائی کرنے والے ملازمین کو جگہ جگہ اکٹھا کرتے ہوئے مٹھائی اور بریڈ تقسیم کئے گئے ۔ اتنا ہی نہیں صفائی ملازمین کی خیر خیریت دریافت کی گئی ۔ شہر کو صاف و ستھرا رکھنے کیلئے ان کی محنت و مزدوری کی ستائش کی گئی ۔ آل انڈیا ملی کونسل، Mercy  Mission  اور شہر کی مشہور پریا بیکری نے ملکر اس منفرد سماجی خدمت کا آغاز کیا ہے ۔ جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم،  12 ربیع الاول کے دن سے  یہ خدمت شروع کی گئی اور ربیع الاول کا مہینہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی ۔

    ان تنظیموں کے ذمہ دار ہر دن صبح سویرے شہر کے ایک ایک علاقے میں پہنچ کر صفائی ملازمین کو ایک جگہ جمع کررہے ہیں ۔ ان میں مٹھائی اور بریڈ کے پاکیٹ تقسیم کررہے ہیں ۔ اس خدمت سے وابستہ رضاکار تنویر احمد نے کہا کہ عام طور پر صفائی ملازمین کو نچلی نظر سے دیکھا جاتا ہے ۔ ان کی خدمت کو اہمیت نہیں دی جاتی ۔ لیکن صفائی ملازمین اگر ایک ہفتہ تک اپنے کام کاج کو بند کردیں تو پورے شہر کی حالت بگڑ جائے گی ۔ پورے شہر میں گندگی ہی گندگی پھیلے گی ، عوام کی صحت متاثر ہوگی ، طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو جائیں گی ۔ تنویر احمد نے کہا کہ ایک چھوٹا سا تحفہ پیش کرتے ہوئے ان کی بیش قیمتی خدمت کا اعتراف کرنا اہم مقصد ہے ۔ تاکہ دیگر تنظیمیں بھی اس طرز پر خدمت انجام دیتے ہوئے صفائی ملازمین کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں ۔

    تنظیموں کے ذمہ دار ہر دن صبح سویرے شہر کے ایک ایک علاقے میں پہنچ کر صفائی ملازمین کو ایک جگہ جمع کررہے ہیں ۔
    تنظیموں کے ذمہ دار ہر دن صبح سویرے شہر کے ایک ایک علاقے میں پہنچ کر صفائی ملازمین کو ایک جگہ جمع کررہے ہیں ۔


    مرسی مشن کے سرگرم رکن محمد مصدق بھٹکل نے کہا کہ سماج میں مزدور، پچھڑے، پسماندہ لوگوں کی مدد کرنا پیغمبر اسلام  کی تعلیمات کا حصہ ہے ۔ سیرت پاک مہینہ جاری ہے ، اس لئے پورے شہر میں بروہت بنگلورو مہانگر پالیکے کے صفائی ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ۔ محمد مصدق بھٹکل نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران صفائی ملازمین نے اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر خدمت انجام دی ہے ، شہر بنگلورو کو پاک و صاف رکھا ہے۔ لہذا ان کی اس خدمت کا اعتراف کرنا ضروری ہے ۔  پریا بیکری کے مالک بی کے ارشد نے کہا کہ کورونا کی بیماری اور لاک ڈاؤن میں راشن کٹس تقسیم کئے گئے ہیں۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ راشن کٹس کے ساتھ بڑے پیمانے پر بریڈ تقسیم کئے گئے ہیں ۔ بی کے ارشد نے کہا کہ یہ کام دکھاوے کیلئے نہیں اللہ تعالٰی اور اس کے رسول پاک کو راضی کرنے کیلئے کیا جارہا ہے ۔ پریا بیکری کے ایم ڈی دیانت ارشد نے کہا کہ ان کی بیکری میں ہر دن  چار ہزار بریڈ پاکیٹ تیار کئے جاتے ہیں ۔ لاک ڈاؤن اور کورونا وبا سے پیدا ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ہر دن 400 سے 500 بریڈ پاکیٹ غریبوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کئے جارہے ۔ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔

    آل انڈیا ملی کونسل، بنگلورو ضلع کے صدر مولانا مظفر عمری نے کہا کہ ملی تنظیموں نے کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کے دوران انسانیت کی بڑھ چڑھ کر خدمت انجام دی ہے ۔ مولانا نے کہا کہ خدمت خلق اسلام کی تعلیمات کا جزو ہے اور آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی سیرت کا بہترین نمونہ ہے ۔ لہذا بغیر کسی تفریق کے چاہے وہ ہندو ہوں یا مسلمان ہوں یا عیسائی ہوں انسانیت اور ہمدردی کی بنیاد پر آل انڈیا ملی کونسل ، مرسی مشن اور دیگر ملی تنظیموں نے اپنے اپنے علاقوں میں خدمت خلق کے کام انجام دئے ہیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: