ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تنازعات میں گھرے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر گئے رخصت پر

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر جو دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی پراٹھے طوفان کا مرکز تھے ، رخصت پر چلے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی نے اتوارکو اعلان کیا ہے کہ سینئر ترین پروفیسر ویپن سریواستو وائس چانسلر کے فرائض انجام دیں گے۔ 5دلت طلبہ کی معطلی سے متعلق مسئلہ سے نمٹنے پر راو تنقیدوں کا سامنا کررہے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 24, 2016 06:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تنازعات میں گھرے یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر گئے رخصت پر
حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر جو دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی پراٹھے طوفان کا مرکز تھے ، رخصت پر چلے گئے ہیں ۔ یونیورسٹی نے اتوارکو اعلان کیا ہے کہ سینئر ترین پروفیسر ویپن سریواستو وائس چانسلر کے فرائض انجام دیں گے۔ 5دلت طلبہ کی معطلی سے متعلق مسئلہ سے نمٹنے پر راو تنقیدوں کا سامنا کررہے تھے۔

حیدرآباد: یونیورسٹی آف حیدرآباد کے وائس چانسلر جو دلت ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی پراٹھے طوفان کا مرکز تھے ، رخصت پر چلے گئے ہیں ۔  یونیورسٹی نے اتوارکو اعلان کیا ہے کہ سینئر ترین پروفیسر ویپن سریواستو وائس چانسلر کے فرائض انجام دیں گے۔ 5دلت طلبہ کی معطلی سے متعلق مسئلہ سے نمٹنے پر راو تنقیدوں کا سامنا کررہے تھے۔


ان طلبہ میں سے ایک روہت ویمولا نے 17جنوری کو خودکشی کرلی۔ وائس چانسلر کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے طلبہ نے کیمپس میں اپنا احتجاج جاری رکھا ہے۔


اسی دوران یونیورسٹی کے رجسٹرار نے اتوار کو 4طلبہ کی منسوخی کو برخواست کرنے سے متعلق احکام جاری کئے۔ اگزیکیٹیو کونسل نے منسوخی کو برخواست کرنے کا جمعرات کو فیصلہ کیا تھا تاہم طلبہ وائس چانسلر کوبرخواست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں۔

First published: Jan 24, 2016 06:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading