ہوم » نیوز » وطن نامہ

ایس ٹی ایف کے دروغہ کی کنر سے ہوگئی شادی، راز کھلا تو رہ گیا حیران

یوپی کے پریاگ راج میں منگل کو ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس (STF) میں تعینات ایک دروغہ کی شادی کنر سے ہوئی ہے۔

  • Share this:
ایس ٹی ایف کے دروغہ کی کنر سے ہوگئی شادی، راز کھلا تو رہ گیا حیران
علامتی تصویر

یوپی کے پریاگ راج میں منگل کو ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ اسپیشل ٹاسک فورس (STF) میں تعینات ایک دروغہ کی شادی کنر سے ہوئی ہے۔ دروغہ کو جب سچائی کا پتہ چلا تو وہ حیران رہ گیا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد دروغہ نے کینٹ تھانے میں کنر بیوی اور اس کے والدین کے خلاف دھوکہ دہی اور دھمکی دینے کی ایف آئی آر درج کرکے جانچ میں مصروف ہوگئی ہے۔

بتادیں کی بیلی اسپتال کے پاس رہنے والے دروغہ کی پہلی بیوی کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے دو چھوٹے۔چھوٹے بچے ہیں۔ بچوں کی پرورش کیلئے انہوں نے دوسری شادی کرنے فیصلہ لیا تھا۔ دروغہ کا الزام ہے کہ رانی گنج کے ایک شخص سے اس کی ملاقات ہوئی جس کے بعد اس نے کرن پور کی لڑکی میں بتایا اور اس کی منگی بھی کرائی۔

اس کے بعد 5 اکتوبر 2019 کو پرتاب گڑھ بیلہا مندر میں دونوں کی ہندو رسم ورواج سے شادی کرائی گئی۔

لڑکی  وداع ہوکر جب اپنے سسرال آئی تو اس کے کنر ہونے  کا  پتہ  چلا ۔  دروغہ کی مخالفت کرنے پر اس کے والدین نے جان سے مارنے کہ دھمکی دی۔ اس سے دماغی طور سے پریشان ہوکر دروغہ نے اس کی شکایت ایس ایس پی سے کی اور اس معاملے میں کینٹ تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس اب اس معاملے کی جانچ میں مصروف ہے۔

First published: Feb 19, 2020 02:05 PM IST