உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Aligarh میں موجود 17 گنبد والی مسجد میں ایک ساتھ 5 ہزار افراد ادا کرسکتے ہیں نماز

    Youtube Video

    علی گڑھ کی جامع مسجد ، 17 گنبد والی مسجد ہے، یہ مسجد شہر کے اوپر کورٹ میں واقع ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ اس مسجد میں تقریباً 5000 لوگ ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں ۔

    • Share this:
      علی گڑھ : علی گڑھ کی جامع مسجد ، 17 گنبد والی مسجد ہے، یہ مسجد شہر کے اوپر کورٹ میں واقع ہے ۔ مانا جاتا ہے کہ اس مسجد میں تقریباً 5000 لوگ ایک ساتھ نماز ادا کر سکتے ہیں ۔ مغل دور کے محمد شاہ کے دور حکومت میں کول گورنر صابر خان نے اس مسجد کی تعمیر کا کام 1724 میں شروع کیا تھا ۔ مسجد کی تعمیر میں 4 سال لگے اور 1728 میں جامع مسجد تیار ہوئی ۔

      یہ بھی پڑھئے : Ramadan 2022 : جانئے کس شہر میں افطار اور ختم سحری کا کیا ہے وقت


      اس مسجد میں خواتین کے لئے الگ سے نماز پڑھنے کا انتظام ہے۔ اس مسجد میں 17 گنبد ہیں اور اس کو سہ دری یا تین دری والی مسجد بھی کہا جاتا ہے۔ اس مسجد کے تین دروازے ہیں اور ہر دروازے پر دو گنبد ہیں ۔

      کہا جاتا ہے کہ یہ ہندوستان کی پہلی ایسی مسجد ہے ، جہاں شہداء کی قبریں بنائی گئی ہیں ۔ 3 صدی قدیم اس مسجد میں اب تک کئی نسلیں نماز ادا کر چکی ہیں ۔ اب 8ویں نسل اس مسجد میں نماز ادا کر رہی ہے ۔ اس جگہ کو شہیدوں کی بستی بھی کہا جاتا ہے ۔

      اوپر کوٹ میں واقع یہ جامع مسجد ایک ایسی مسجد ہے، جس کی تعمیر میں گولڈن ٹیمپل سے بھی زیادہ ، لگ بھگ ملک کا سب سے زیادہ سونا لگا ہوا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: