جوشی مٹھ میں دراروں کے درمیان اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس!
Earthquake in Uttarkashi: زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے اترکاشی ضلع کے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز اترکاشی میں زمین کے اندر 10 کلومیٹر اندر بتایا جا رہا ہے۔
Earthquake in Uttarkashi: اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ بحران (Joshimath Sinking) کے درمیان اترکاشی ضلع سے بڑی خبر آ رہی ہے۔، جہاں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے۔ دراصل اترکاشی ضلع میں دوپہر 2.12 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے اترکاشی ضلع کے لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز اترکاشی میں زمین کے اندر 10 کلومیٹر اندر بتایا جا رہا ہے۔
بھلے ہی زلزلے کا مرکز جوشی مٹھ سے تقریباً 240 کلومیٹر دور تھا، لیکن لوگوں کو یہ خدشہ بھی ہے کہ جھٹکوں کی وجہ سے دراریں کہیں بڑھ نہ جائیں۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال 28 دسمبر کو اترکاشی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ تب زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔ وہیں اس سے پہلے بھی اترکاشی میں گزشتہ چند مہینوں میں زمین ہلنے کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ بریکنگ نیوز: شرڈی جا رہی بس کا ناسک میں خوفناک حادثے کا شکار، 10 مسافر ہلاک، 40 زخمی
اتراکھنڈ کے جوشی مٹھ کو زمین آہستہ آہستہ نگلتی رہی ہے اور خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ جوشی مٹھ کی زمین تیزی سے دھنستی جارہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سڑک سے لے کر گھروں تک دراریں پڑ رہی ہیں۔ جوشی مٹھ مسلسل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، اس کا انکشاف سیٹلائٹ تصویروں سے ہوا ہے۔ اسرو نے سیٹلائٹ تصویریں جاری کی ہیں جو خوفناک اشارے دے رہی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔