ہوم » نیوز » وطن نامہ

ویلنٹائن ڈے2020: ڈومینوز نے بنائی 6.5 لاکھ کی پزا سلائس ڈائمنڈ رنگ، مفت پانے کیلئے کرنا ہوگا یہ خاص کام

اس سال ویلنٹائن ڈے(Valentine Day) کے موقع پر ڈومینوز آسٹریلیا (Domino's Australia) نے کپلس کیلئے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس تحدے کے تحت ایک لکی پزا لور کو $9,000 (تقریبا 6.5 لاکھ روپئے) کی انگیجمینٹ رنگ دی جائے گی۔

  • Share this:
ویلنٹائن ڈے2020: ڈومینوز نے بنائی 6.5 لاکھ کی پزا سلائس ڈائمنڈ رنگ، مفت پانے کیلئے کرنا ہوگا یہ خاص کام
اس سال ویلنٹائن ڈے(Valentine Day) کے موقع پر ڈومینوز آسٹریلیا (Domino's Australia) نے کپلس کیلئے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس تحدے کے تحت ایک لکی پزا لور کو $9,000 (تقریبا 6.5 لاکھ روپئے) کی انگیجمینٹ رنگ دی جائے گی۔

اس سال ویلنٹائن ڈے(Valentine Day) کے موقع پر ڈومینوز آسٹریلیا (Domino's Australia)  نے کپلس کیلئے ایک انوکھا تحفہ پیش کیا ہے۔ اس تحدے کے تحت ایک لکی پزا لور کو $9,000 (تقریبا 6.5  لاکھ روپئے) کی انگیجمینٹ رنگ دی جائے گی۔ اس خاص انگیجمینٹ رنگ (engagement ring) کو ڈومینوز نے پزا کے سلائس کی شکل کے طور پر ہی ڈیزائن کیا ہے۔ اسے بنانے میں چیز اور پیورونی روبیز کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ انگوٹھی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کسی لکی لڑکی کے ہاتھوں میں پہنا دی جائے گی۔

پزا سلائس کی شکل کی اس انگوٹھی پر ایک کیریٹ سے زیادہ وزن دار ڈائمنڈ کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت اچھے خاصے لوگوں کی جیب سے باہر ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس انگوٹھی کو پانے کیلئے تمام حصہ لینے والوں کو ایک 30 سیکنڈ کا ویڈیو بنانا ہوگا جس میں یہ بتانا ہوگا کہ وہ اپنی (engagement) میں ڈومینوز کے پزا (dominos pizza ) کو کس طرح شامل کریں گے۔


اس کیلئے اس میں حصہ لینے والوں کو پہلے رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ ویڈیوز بھیجنے کی آخری تاریخ 12 فروری 2020ہے۔ 14 فروری کو سیکریٹ طریقے سے ونر کے نام کا اعلان کیا جائے گا تاکہ کپل کیلئے سرپرائز بنا رہے۔ آپ کو بتادیں کہ اس پزا رنگ کو لیکر ٹویٹر پر میمس اور جوکس بنائے جارہے ہیں۔



ایک یوزر نے لکھا میں ہی جیتوں گا۔ میں گزشتہ 9 سال سے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ہوں پر اب تک اسے کوئی انگوٹھی دیے پایا ہوں۔ یہ پزا رنگ میری مدد کرے گا اور ہمارے رشتے کو خاص بنائے گا کیونکہ ہمیں پزا کھانا پسند ہے اور ہم بھوکھوں کی طرح پزا کھاتے ہیں۔


وہیں پزا رنگ کے بارے میں ایک اور یوزر نے لکھاہے مجھے لگتا ہے رنگ سلائس کے اوپر ایک پائن ایپل کا ٹکڑا بھی ہونا چاہئےتھا۔

 
First published: Feb 06, 2020 04:38 PM IST