ہوم » نیوز » وطن نامہ

ویلنٹائن اسپیشل: تو کیا آپ ٹیکسٹنگ کو نئی اونچائی تک لے جانا چاہتے ہیں؟ سیکسٹنگ کیا ہے؟ کیسے رہیں محفوظ

ڈجیٹل پلیٹ فارم پر سیکس کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی بات کو ایک۔دوسرے کو بھیجنا سیکسٹنگ ہے۔ کیسے رہیں اس سے محفوظ چلئے جانتے ہیں

  • RedWomb
  • Last Updated: Feb 13, 2020 05:58 PM IST
  • Share this:
ویلنٹائن اسپیشل: تو کیا آپ ٹیکسٹنگ کو نئی اونچائی تک لے جانا چاہتے ہیں؟ سیکسٹنگ کیا ہے؟ کیسے رہیں محفوظ
ڈجیٹل پلیٹ فارم پر سیکس کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی بات کو ایک۔دوسرے کو بھیجنا سیکسٹنگ ہے۔ کیسے رہیں اس سے محفوظ چلئے جانتے ہیں

انیشا نام بدلا ہوا ناگپور میں رہتی ہے جبکہ اس کا بوائے فرینڈ گزشتہ کچھ سالوں سے ممبئی میں کبھی۔کبھار جاکر ملنے کے علاوہ دونوں کو ایک۔دوسرے کے ساتھ ہونے اور ایک دوسرے کو چھونے تک کا موقع شاید ہی ملتا ہے۔ یہ مشکل ہے۔ ہم گزشتہ چار سالوں سے الگ رہ رہے ہیں۔ کئی مرتبہ مجھے اس سے دور رہنا کافی مشکل ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنے جیسی بات کی یاد بھی ہمیں رلاجاتی ہے۔ لمبی دوری کےرلیشن شپ کو جاری رکھنا مشکل ہوتا ہے پر اسمارٹ فون نے ان کی دنیا بدل دی ہے۔ سال 2019 کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ہندستان میں موبائل فون کا استعمال کرنے والوں کی تعداد 80 کروڑ ہے۔ ہندستان میں اسمارٹ فون کا استعمال گزشتہ سالوں میں کافی بڑھا ہے۔ کبھی جو جو کبھی عیش و عشرت کی چیز سمجھا جاتا تھا آج کل عام استعمال کی چیز بن گیا ہے۔

انیشا اور اس کے بوائے فرینڈ کیلئے ٹیکسٹنگ کی کافی اہمیت تھی۔ دن کی شروعات بھی ایک۔دوسرے کو ٹیکسٹنگ سے ہوتی اور رات بھی اسی پر ختم ہوتی۔ عموما وہ اپنے دن کے بارے میں بات کرتے ہیں اور ایک۔دوسرے کو میمس بھیجتے ہیں پر کئی مرتبہ وہ اسے آگے تک لے جاتے ہیں۔ انیشا نے بتایا ہم تقریبا دوسال پہلے سیکسٹنگ کرنے لگے اور اس نے ہماری زندگی بدلدی ہے۔ نہیں تو دور رہتے ہوئے رلیشن شپ میں اپنی سیکسوئل احساس کو بتانے کا کوئی رستہ نہیں تھا۔ انیشا جب اپنے بوائے فرینڈ سے ٹیکسٹنگ کررہی ہوتی ہے تو اسے اپنی خود کی سیکسوئلٹی کو سمجھنے کا بھی موقع ملتا ہے۔  ٹکسٹنگ آسان ہوتا ہے مجھے ّمنے۔سامنے سیکس کے بارے میں بات کرنے میں تھوڑی مشکل پیش آتی ہے۔ اس لئے اگر اب ہمیں سیکس کے بارے میںکوئی نئی بات کرنے کا من کرتا ہے تو ہم ٹیکسٹنگ کرکے اس بارے میں بات کرلیتے ہیں اور پھر جب ہم ممبئی میں اس سے ملتے ہیں تو آزماتے ہیں۔

تو کیا ہے یہ سیکسٹنگ؟ ڈجیٹل پلیٹ فارم پر سیکس کے سلسلے میں کسی بھی طرح کی بات کو ایک۔دوسرے کو بھیجنا سیکسٹنگ ہے۔ اس میں ایک دوسرے کو اپنی برہنہ یا نیم برہنہ تصویر بھیجنا شامل ہے پر اس کا فائدہ کیا ہےَ پہلی بات کئی لوگوں کو ٹیکسٹنگ میں مزہ آتا ہے پھر اس میں وہ سارے خطرے جیسے حاملہ ہوجانے یا کسی ایس آئی ٹی سے انفیکشن ہونے کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جوڑے جو تنہائی میں ملنے میں دشواری کا سامنا کرتے ہیں۔

ان کیلئے سیکسٹنگ ایک خوشگوار آپشن ہے۔ نشانت (نام بدلاہوا) اور اس کے گرل فرینڈ میسور کے ہیں جہاں انہیں ایک کمرے کا انتظام کرپانا مشکل تھا۔ ہمیں بہت ہی مشکل ہورہی تھی، ہم ایک ایست شہر میں رہ رہے ہیں جہاں ہر کوئی ایک دوسرے کو جانتا ہے۔ اگر آپ مل کر ایک کمرہ لینا چاہتے ہیں تو آپ کا شادی شدہ ہونا ضروری ہے۔ نشانت اور اس کے پارٹنر بیچ۔بیچ میں بنگلور جانے لگت تاکہ وہ وہاں کمرہ لیکر اکیلے میں ایک۔دوسرے کے ساتھ وقت گزار سکیں لیکن بنگلورجانا۔آنا خرچیلا ہے تو ا حالت میں ہم اپنا وقت کیسے گزارتے ہیں؟ ہم سیکسٹنگ کرتے ہیں۔ یہ مزیدار ہے، آسان ہے اور اپنے۔اپنے گھروں میں بیٹھ کر بھی سیکسوشئل ایک۔دوسرے کو مزہ پہنچا سکتے ہیں۔

پر سیکسٹنگ کے برے سائڈ بھی ہیں۔ انٹرنیٹ کو لیکر سائبر سکیورٹی کا معاملہ فکر پیدا کرتا ہے۔ ہندستان میں بدلا لینے کے مقصد سے پورن کے کئی سارے معاملے ہوئے ہیں جس میں دوسرے کی

جس میں ، دوسرے کی شبیہ کو خراب کرنے کے لئے اس کے تصویر یا ویڈیو کو عوامی بنا دیتا ہے۔ ایسے میں زیادہ تر معاملوں میں مرد ہی اپنی سابق خاتون دوست کو بلیک میل کرتا ہت۔ آپ کو اپنےپارٹنر پر پورا بھروسہ ہے پر ہیکرس کا کیا؟ یا مان لیجئے کہ آپ کا فون کسی اور کے ہاتھ لگ جاتا ہے اور وہ آپ کی تصویر اور اترنگ بات چیت کو عوامی کردیتا ہے؟ یہ خطرے حقیقی ہیں۔ لیکن تکنیک بدل رہی ہے اور یہ لوگوں کی ضرورتوں مطابق ہے۔
آن لائن سیکسٹنگ کا خیال رکھ کر یا اپنے ساتھی کے ساتھ فوٹو شیئر کرکے آپ زیادہ سے زیادہ محفوظ رہ سکتے ہیں۔
انیشا نے چہرہ نہیں دکھنے کا طریقہ بنا رکھا ہے جس کو کئی خواتین اپناتی ہیں۔ میں اپنی برہنہ تصویر اپنے پارٹنر کو بھیجتی ہوں پر میں اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ اس میں میرا چہرہ دکھائی نہ دے یا میں اپنا چہرہ اپنے بال سے ڈھک لیتی ہوں۔ انیشا اپنے بوائے فرینڈ پر یقین کرتی ہے پر اس کے باوجود وہ احتیاط برتتی ہے۔ کسی خاتون کی زندگی کو برباد کرنے کیلئے صرف ایک کلک ہی کافی ہے۔ وہ کہتہ ہے اس لئے بہتر ہے کہ محفوظ رہیں۔ نشانت اور اس کے پارٹنت ایک دوسرے کو اپنا نیوڈ فوتو صرف اسنیپ چیٹ پر ہی بھیجتے ہیں۔ اسنیپ چیٹ جیسے ایپ محفوظ آپشن ہیں کیونکہ اس پر تصویر سیکنڈوں میں خود ہی ختم ہو جاتی ہے۔
کچھ دیگر ضروری ٹپس۔۔
انجان لوگوں کے ساتھ سیکسٹنگ سے بچیں۔ اس بات کا دھیان رکھیں کہ آپ جس کے ساتھ چیٹ کررہی ہیں اس کو جانتی ہیں اور وہ یقین کے لائق ہے۔ اپنی حد طے کرلیجئے ہوسکتا ہے کہ آپ صرف سیکسوئل چیٹ ہی کرنا چاہتے ہیں اور تصویر نہیں بھیجنا چاہتے۔  یہاں تک کہ سیکسوئل چیٹ میں بھی ہوسکتا ہے کہ آپ صرف کچھ سیکسوئل ایکٹ کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہوں اور دیگر کے بارے میں نہیں۔ حد طے کرنا آپ کا حق ہے۔ آپ ایسا کچھ بھی نہیں کریں جس کو لیکر آپ مطمئن نہیں ہیں اور جو آپ کی حدوں کی عزت نہیں کرے اس کے ساتھ تعلق نہیں رکھے۔
سکیورٹی: ایسے ایپ کی تلاش کیجئے جو محفوظ ہیں اور پوری طرح اینکرپٹڈ ہیں۔ فوٹو گرافس ببھیجنے کیلئے ایپ کا استعمال کیجئے جو تصویر کو دیکھنے کے اسے ختم کردیتا ہے۔ اپنے چہرے کے ساتھ تصویر بھیجنا خطرناک ہوسکتا ہے۔
جانکاری رکھئے، خطرے اور فائدے کو سمجھئے، یہ یقینی کیجئے کہ آپ کی دماغی حالت ٹھی کرہے۔ اگر آپ نشے میں ہیں یا کسی وجہ سے جذباتی ہیں تو کسی کو سیکسٹ مت کیجئے۔
اسمارٹ فون کے بڑھتے چلن سے سیکسٹنگ ڈیٹنگ، پیار اور رلیشن شپ کا عام حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیکس بھیج کر مزہ اٹھانے میں کچھ بھی غلط نہیں ہے بشرط یہ کہ ایکسچینج آپسی مرضی سے ہو رہا ہے۔ لیکن جیسا کہ ہر طرح کے سیکسوئل سرگرمیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ سکیورٹی اپنائیں۔
First published: Feb 13, 2020 05:47 PM IST