உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سماج کو نقدی سے پاک بنانا ہی مرکز کا مقصد : وینکیا نائیڈو

    اگر حزب اختلاف جماعتیں پارلیمنٹ میں تعاون کرتیں تو عوام کے ذہنوں میں جو شکوک و شبہات ہیں ‘ انہیں دور کیا جاسکتا تھا تاہم ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے ان جماعتوں نے جمہوریت کی توہین کی ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      حیدرآباد : مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ سماج کو نقدی سے پاک بنانا ہی مرکز کا مقصد ہے۔ انہوں نے آندھراپردیش کے ضلع کرشنا کے آتما کور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بڑی نوٹوں کی منسوخی سے صرف عارضی مشکلات ہورہی ہیں لیکن عوام کو مستقبل میں طویل مدتی فائدے حاصل ہوں گے ۔
      وزیراعظم مودی کے فیصلہ کو عوام نے قبول کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حزب اختلاف جماعتیں پارلیمنٹ میں تعاون کرتیں تو عوام کے ذہنوں میں جو شکوک و شبہات ہیں ‘ انہیں دور کیا جاسکتا تھا تاہم ایوان کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہوئے ان جماعتوں نے جمہوریت کی توہین کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہ خیال تھا کہ سب کیلئے بینک کے کھاتے ممکن نہیں ہیں لیکن مودی نے اسے ممکن کرکے بتایا ۔ نقدی سے پاک لین دین کیلئے تمام ریاستوں کو آگے آنا چاہئے ۔
      جلد ہی نقد رقم نکالنے پر جو پابندیاں ہیں ان کو ختم کردیا جائے گا یہ ایک چھوٹا فیصلہ نہیں ہے ۔ اس سے کالا دھن اور بدعنوانیوں کا خاتمہ ہورہا ہے ۔ عوام خوش ہیں لیکن بعض لوگ غلط تشہیر کررہے ہیں۔ نوٹ بندی کی صورتحال کا وزیر خزانہ روزانہ اور وزیر اعظم ہر دو دن میں جائزہ لے رہے ہیں۔
      First published: