نیتاجی سے متعلق معلومات عام کرنے کیلئے حکومت مناسب وقت پر فیصلہ کرےگی:وینکیا
حیدرآباد۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے واضح کیا ہے کہ ملک کے عوام کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے تمام باتوں کو معلوم رکھنے کا حق حاصل ہے ۔
- UNI
- Last Updated: Sep 19, 2015 02:52 PM IST

حیدرآباد۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے واضح کیا ہے کہ ملک کے عوام کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے تمام باتوں کو معلوم رکھنے کا حق حاصل ہے ۔
حیدرآباد۔ مرکزی وزیر شہری ترقی ایم وینکیا نائیڈو نے واضح کیا ہے کہ ملک کے عوام کو نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے تمام باتوں کو معلوم رکھنے کا حق حاصل ہے ۔
انہوں نے شہر حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اس بات پر غور کررہی ہے کہ نیتاجی سبھاش چندر بوس کے تعلق سے مرکز کے پاس جو معلومات ہیں ان کے انکشاف سے آیا دوسرے ممالک سے ہندوستان کے تعلقات پر اثر تو نہیں پڑے گا ۔
انہوں نے کہا کہ نیتاجی سے متعلق معلومات کو عام کرنے کیلئے مرکزی حکومت مناسب وقت پر مناسب فیصلہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی حکومت نے نیتاجی سے متعلق بعض اہم فائلس کو عام کیا ہے جن کا عوام مشاہدہ کررہے ہیں۔