حیدر آباد۔ حیدر آباد یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر روہت ویمولا کی خودکشی پر سیاست کے دوران مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ یونیورسٹی میں سیاسی دخل اندازی ختم کرنے کا نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔ گریٹر حیدر آباد میونسپل کارپویشن الیکشن سے قبل یہاں منعقدہ عوامی جلسہ میں مسٹر نائڈو نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی احاطوں میں جاری سیاست کیلئے کانگریس ذمہ دار ہے اور روہت ویمولا جیسا معاملہ پہلی بار نہیں ہوا ہے، کانگریس کے دور میں ایسے 10 معاملے ہوئے۔ کانگریس کے دور میں ہونے والے ایسے واقعات کے بعد اس پارٹی کے لیڈر کبھی بھی احاطہ میں نہیں گئے لیکن کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ویمولا کی خودکشی کے بعد دو دو بار یونیورسٹی پہنچے۔
انہوں نے کہاکہ کانگریس کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور وہ سستی سیاست کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یونیورسٹیوں کو ذات پات، نسل، برادری اور مذہب کی سیاست سے نجات دلانے کیلئے ایک جامع نظام کی تشکیل کی جائے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔