ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

قرآن کی تعلیمات اور جدید ٹیکنالوجی کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے ترقی : جگدیش چندر

حیدر آباد: حیدرآباد میں عید میلادالنبی کے موقع پر یوم رحمت للعالمین پروگرام منعقد کیاگیا۔ کْل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام منعقدہ اس پروگرام میں ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈجگدیش چندر اورر اسلامی اسکالر اور عرب نیوز کے سابق چیف ایڈیٹر شخ خالد المعینا نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران مقررین نے قرآن کے پیغامِ انسانیت کو عام کرنے کی تلقین کی ۔

  • ETV
  • Last Updated: Dec 24, 2015 05:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قرآن کی تعلیمات اور جدید ٹیکنالوجی کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے حاصل کی جاسکتی ہے ترقی : جگدیش چندر
حیدر آباد: حیدرآباد میں عید میلادالنبی کے موقع پر یوم رحمت للعالمین پروگرام منعقد کیاگیا۔ کْل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام منعقدہ اس پروگرام میں ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈجگدیش چندر اورر اسلامی اسکالر اور عرب نیوز کے سابق چیف ایڈیٹر شخ خالد المعینا نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران مقررین نے قرآن کے پیغامِ انسانیت کو عام کرنے کی تلقین کی ۔

حیدر آباد: حیدرآباد میں عید میلادالنبی کے موقع پر یوم رحمت للعالمین پروگرام منعقد کیاگیا۔ کْل ہند مجلس تعمیر ملت کے زیراہتمام منعقدہ اس پروگرام میں ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک کے ہیڈجگدیش چندر اورر اسلامی اسکالر اور عرب نیوز کے سابق چیف ایڈیٹر شخ خالد المعینا نے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران مقررین نے قرآن کے پیغامِ انسانیت کو عام کرنے کی تلقین کی ۔


نظام کالج گراؤنڈ پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جگدیش چندر نے ملک کی ترقی میں مسلمانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ قرآن کی تعلیمات اور جدید ٹیکنالوجی  کو ایک ساتھ لے کر چلتے ہوئے ترقی حاصل کی جاسکتی ہے۔


جگدیش چندر نے کہا کہ ای ٹی وی نیوز نیٹ ورک مسلمانوں کے مسائل کو بے باکی سے منظرعام پر لاتاہے۔ای ٹی وی خبروں اور عام آدمی کے ساتھ رہتاہے۔ انہوں نے مسلمانوں کو یقین دہانی کرائی کہ ای ٹی وی ہمیشہ ان کی ترقی میں مدد کرنے کیلئے تیار ہے۔


ملک کے موجودہ حالات پر اظہارخیال کرتے ہوئے جگدیش چندر نے کہا کہ ملک کے 20 کروڑمسلمان ہندوستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔ اکثریت کو ان کو ساتھ لیکر ترقی کے راستے پر آگے چلنا ہوگا۔


سعودی عرب سے آئے عرب نیوز کے سابق چیف ایڈیٹر اور اسلامی اسکالر شیخ خالد المعینا نےاس موقع پر کہا کہ نبی کریم کی زندگی پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے۔ شیخ خالد المیعنا نے کہا کہ اپنے اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہوئے پیغمبر اسلام کے پیغام کو عام کیا جاسکتا ہے۔


اس موقع پر کْل ہندمجلس تعمیر ملت کے صدر مولانامحمد عبدالرحیم قریشی نے بھی خطاب کیا۔ ا س جلسہ سے ملک اور بیرون ملک کے علمائے دین نے بھی شرکت کی ۔

First published: Dec 24, 2015 05:01 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading