ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ میں طلبہ کے کاندھوں کا بوجھ ہوا کم ، اسکول بیگس کے وزن کی حد کی مقرر

اسکولی طلبہ خاص پرائیویٹ اسکول کے طلبہ کو روزانہ اپنے نصابی کتابوں کے علاوہ دوران کلاس اور ہوم ورک کے لئے الگ الگ نوٹ بکس سے بھرے وزنی بیگس کو اٹھا کر اسکول کو جانا پڑتا ہے

  • ETV
  • Last Updated: Jul 21, 2017 06:03 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
تلنگانہ میں طلبہ کے کاندھوں کا بوجھ ہوا کم ، اسکول بیگس کے وزن کی حد کی مقرر
باراں میں کلاس 1 سے 8 کلا تک کی چھٹیاں 10 جنوری تک بڑھادی گئی ہیں۔ ضلع کلیکٹر اندر سنگھ راؤ نے اس سلسلے میں احکام جاری کئے ہیں۔

حیدرآباد : اسکولی طلبہ خاص پرائیویٹ اسکول کے طلبہ کو روزانہ اپنے نصابی کتابوں کے علاوہ دوران کلاس اور ہوم ورک کے لئے الگ الگ نوٹ بکس سے بھرے وزنی بیگس کو اٹھا کر اسکول کو جانا پڑتا ہے ۔تاہم اب حکومت تلنگانہ نے ان اسکولی طلبہ کو بڑی راحت دیتے ہوئے بیگس کے وزن کی حد مقررکردی ہے ۔ اس سلسلہ میں جاری حکم نامہ کے مطابق پرائمری سکولوں کیلئے بیگ کا وزن ڈیڑھ کلو سے تین کلو جبکہ ہائی اسکول کے لئے بیگ کا وزن پانچ کلو سے زائد نہ ہو۔ طلبہ نے حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے ۔

حکومت تلنگانہ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک طلبہ کو کوئی ہوم ورک نہ دیا جائے ۔اس کے علاوہ طلبہ کو صاف پینے کا پانی فراہم کیا جائے ۔ محکمہ کے سروے سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ گھر سے لے جانے والی پانی کی بوتلیں بھی اسکول بیگس کو وزنی بنانے کا اہم سبب بنتی ہیں ۔

قابل ذکر ہے ریاست کے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ریاست گیر سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ پرائمری اسکول کے طلبہ چھ سے بارہ کلو پر مشتمل بیگ کا بوجھ ڈھوتے ہیں جبکہ ہائی اسکول کے طلبہ بارہ سے 17 کلو وزن اٹھاتے ہوئے اسکول کا رخ کرتے ہیں ۔ سروے سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ وزنی بیگس اٹھانے سے ان طلبہ کی نہ صرف ریڑھ کی ہڈی بلکہ ٹخنے بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

First published: Jul 21, 2017 06:03 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading