உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرناٹک : لوک آیکت بھاسکرراؤ کے استعفی کا چوطرفہ خیرمقدم

    بنگلورو: کرناٹک کے لوک آیکت جسٹس بھاسکرراؤ کے استعفی کے بعد ریاستی حکومت آئندہ کی حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ کل شام ہوئی میٹنگ میں حکومت نے نائب لوک آیکت عہدے کیلئے جسٹس این آنند کے نام کا انتخاب کیاہے۔ ریاست کے دانشور اس بات پر زوردے رہے ہیں کہ حکومت لوک آیکت ادارے کو جلدازجلد فعال بنائے۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:

      بنگلورو: کرناٹک کے لوک آیکت جسٹس بھاسکرراؤ کے استعفی کے بعد ریاستی حکومت آئندہ کی حکمت عملی پر غور کررہی ہے۔ کل شام ہوئی میٹنگ میں حکومت نے نائب لوک آیکت عہدے کیلئے جسٹس این آنند کے نام کا انتخاب کیاہے۔ ریاست کے دانشور اس بات پر زوردے رہے ہیں کہ حکومت لوک آیکت ادارے کو جلدازجلد فعال بنائے۔

      ادھر کرناٹک میں لوک آیکت کے عہدے سے جسٹس بھاسکر کے استعفی کا ہرجانب سے خیر مقدم کیاجارہاہے۔ جسٹس بھاسکرراؤ نے ریاست کے گورنر واجوبھائی والا کومنگل کواپنا استعفی سونپا تھا۔ راج بھون کے ذرائع نے اطلاع دی کہ بھاسکرراؤ کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔

      دریں اثنا اپوزیشن جماعت بی جے پی راؤ کے استعفی کو عوام کی جیت قراردے رہی ہےتو کانگریس اس بات پرزور دے رہی ہے کہ بی جے پی کے دوراقتدار میں ہی بھاسکرراؤ کو لوک آیکت بنایاگیاتھا۔

      بھاسکرراؤ کے استعفی کے بعد وزیراعلی سدرامیا کی قیادت میں منعقدہ میٹنگ میں نائب لوک آیکت کے عہدے کو پُرکرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ نائب لوک آیکت کیلئے حکومت نے کرناٹک ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج این آنند کے نام کا انتخاب کیاہے۔ ریاستی حکومت این آنند کے نام کی سفارش گورنر سے کرے گی۔

      واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے ایک نائب لوک آیکت کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے۔ دوسری جانب ایک اور نائب لوک آیکت سبھاش آدی کو برطرف کرنے کی اسمبلی میں قرارداد منظور کی گئی ہے۔

      ادھر کرناٹک کے سابق لوک آیکت جسٹس سنتوش ہیگڑے نے بھاسکرراؤ کو فوری طورپرگرفتارکرنے کامطالبہ کیاہے۔

      First published: