ہوم » نیوز » وطن نامہ

Nandigram Result: نندی گرام کی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے شوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو دی مات

الیکشن کمیشن کے ذریعہ دیر رات جاری نتائج میں 1956 ووٹوں سے جیت درج کی ۔ اس پہلے اس سیٹ کے نتیجہ کو لے کر کافی گھمسان مچا ۔ پہلے ممتا بنرجی نے ہار مان لی ، اس کے بعد ٹی ایم سی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ابھی گنتی جاری ہے ۔

  • Share this:
Nandigram Result: نندی گرام کی اسمبلی سیٹ پر بی جے پی کے شوبھیندو ادھیکاری نے ممتا بنرجی کو دی مات
نندی گرام کے مہا مقابلہ میں ممتا بنرجی کی جیت ، بی جے پی کے شوبھیندو ادھیکاری کو 1200 ووٹوں سے ہرایا

کولکاتہ : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی سب سے ہائی پروفائل سیٹ نندی گرام سیٹ پر بی جے پی کے شوبھیندو ادھیکاری نے جیت درج کرلی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذریعہ دیر رات جاری نتائج میں 1956 ووٹوں سے جیت درج کی ۔ اس پہلے اس سیٹ کے نتیجہ کو لے کر کافی گھمسان مچا ۔ پہلے ممتا بنرجی نے ہار مان لی ، اس کے بعد ٹی ایم سی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ابھی گنتی جاری ہے ۔ ٹی ایم نے الیکشن کمیشن سے اس سیٹ پر پھر سے کاونٹنگ کی بھی مانگ کی ، جس کو خارج کردیا گیا ۔


اس درمیان ممتا بنرجی نے ریاست میں بڑی جیت کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ انہیں نندی گرام کا فیصلہ منظور ہے ۔ ان کے اس بیان کے کچھ دیر بعد ہی ٹی ایم سی کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل پر کہا گیا کہ نندی گرام میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ اس درمیان شوبھیندو نےاپنی جیت کا دعوی بھی کردیا تھا ۔ بتادیں کہ ادھیکاری گزشتہ سال نومبر میں ترنمول کانگریس سے الگ ہوکر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ۔


ممتا بنرجی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نندی گرام کو بھول گئے ۔ ہماری جدوجہد میں ہمیں کچھ سیٹوں کو چھوڑنا پڑتا ہے ۔ میں نندی گرام کے نتیجہ کو قبول کرتی ہوں ۔ بنرجی نے کہا کہ ہم نے 200 سے زیادہ سیٹیں جیتی ہیں اور بی جے پی الیکشن ہار گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نندی گرام کے بارے میں فکر نہ کریں ، میں نے نندی گرام کیلئے جدوجہد کیا کیونکہ میں نے ایک آندولن کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ نندی گرام کے لوگ جو فیصلہ دینا چاہتے ہیں ، انہیں وہ فیصلہ لینے دیں ۔ میں اس کو قبول کرتی ہوں ۔ مجھے برا نہیں لگا ۔ بتادیں کہ اس سے پہلے نیوز ایجنسی اے این آئی نے ممتا بنرجی کی جیت کی خبر دی تھی ۔


اس درمیان شوبھیندو ادھیکاری نے نندی گرام کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا : نندی گرام کی عظیم عوام کو ان کی محبت کے بھروسے آشیرواد دینے کیلئے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے اپنا عوامی نمائندہ منتخب کیا ۔ میں ان کی فلاح کیلئے کام کرتا رہوں گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 02, 2021 04:59 PM IST