نئی دہلی. واٹس ایپ استعمال تقریباً ہر کوئی کرتا ہے۔ اگرچہ اس کے فیچرز کے حوالے سے نئے نئے اپ ڈیٹس آتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے یوزرس کے تجربے میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اب ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سائبر نیوز کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تقریباً 500 ملین واٹس ایپ صارفین کے فون نمبرز آن لائن ہیکنگ فورم پر فروخت کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس ڈیٹا میں 84 ممالک کے نمبر شامل ہیں۔
فروخت کیلئے ڈیٹا ڈالنے والے اکاؤنٹ کا دعویٰ ہے کہ اس میں 3.2 کروڑ امریکی صارفین کا ڈیٹا ہے۔ اس کے ساتھ مصر کے 4.5 کروڑ، اٹلی کے 3.5 کروڑ، سعودی عرب کے 2.9 کروڑ، فرانس سے 2 کروڑ اور ترکی کے 2 کروڑ صارفین کا ڈیٹا شامل ہے۔
ڈیٹا میں ایک کروڑ روسی اور 1.1 کروڑ سے زیادہ یو کے نمبرز بھی ہیں۔ ان تمام نمبروں کو فروخت کرنے والے شخص نے سائبر نیوز کو بتایا کہ وہ امریکی ڈیٹا سیٹ $7,000 میں، برطانیہ کا ڈیٹا $2,500 اور جرمن ڈیٹا $2,000 میں فروخت کررہے ہیں۔
انجان نمبروں سے آنے والی کالوں سے ہوشیار رہنے کا مشورہ
قابل ذکر ہے زیادہ تر حملہ آور اس معلومات کو فشنگ حملوں کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اسی لیے واٹس ایپ یوزرس کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ انجان نمبروں سے آنے والی کالز اور میسجز سے محتاط رہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔