ہوم » نیوز » وطن نامہ

پریشان WhatsApp  یوزرس کر رہے ہیں شکایت! ایپ پر اپنے آپ ہو رہے ہیں لاگ آؤٹ،جانیں وجہ

سوشل میڈیا پر بہت سارے یوزرس نے واٹس ایپ (WhatsApp) سے متعلق ایک مسئلہ شیئر کیا ہے کہ اچانک وہ میسجز کو پڑھنے یا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔

  • Share this:
پریشان WhatsApp  یوزرس کر رہے ہیں شکایت! ایپ پر اپنے آپ ہو رہے ہیں لاگ آؤٹ،جانیں وجہ
ی کچھ یوزرس نے ایپ پر پابندی عائد ہونے کے معاملے کو بھی شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر بہت سارے یوزرس نے واٹس ایپ (WhatsApp) سے متعلق ایک مسئلہ شیئر کیا ہے کہ اچانک وہ میسجز کو پڑھنے یا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی کچھ یوزرس نے ایپ پر پابندی عائد ہونے کے معاملے کو بھی شیئر کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ یوزرس نے واٹس ایپ پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اگر آپ کو بھی اس پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو آپ اس مسئلے کے لئے کمپنی کو میل بھیج سکتے ہیں۔

مشہور فورن ویب سائٹ Reddit پر ایک یوزر نے اپنی پریشانی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسے اچانک اس کے اکاؤنٹ سے بین کر دیا گیا۔ اس نے فیس بک ایپ کو کئی سارے میل کئے لیکن کمپنی کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ اس نے کبھی بھی وہاٹس ایپ کی پالیسی کی خلاف ورزی نہیں کی بعد میں اس نے انکشاف کیا کہ اس کا ایک کانٹیکٹ پرسن ہیکنگ جیسی ایکٹوٹی میں شامل تھا جس کے چلتے اس کے اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

حال ہی کے سائبر حملے کے بڑھتے واقعات کے چلتے ایسا کیا گیا ہے کہ 12 گھنٹے کی پابندی کے بعد ٹو اسٹیپ ویریفکیشن اتھانٹیکیشن کے ذریعے اس کے موبائل پر اوٹی پی آیا جس کےبعد وہ لاگ ان کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کے اکاؤنٹ پر لگ سکتی ہے پابندی

واٹس ایپ اپنی پالیسی کے تحت مشتبہ سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ سکتی ہے۔ ان سرگرمیوں میں بلک میں میسج بھیجنا یا پھر اٹومیٹیڈ میسیج سیکٹ کرکے میسج بھیجیں گے تو پھر آپ کے اکاؤنٹ پر واٹس ایپ کے ذریعہ پابندی عائد ہوسکتی ہے۔ واٹس ایپ مسلسل پیغامات بھیجنے کو مشکوک سرگرمی سمجھتا ہے۔ واٹس ایپ نے یوزرس کے لئے ایک حد مقرر کردی ہے۔

لیکن آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپ کبھی بھی اس حد کو عبور نہیں کرسکتے ہیں۔ واٹس ایپ کبھی بھی کسی یوزرکو بتائے بغیر پابندی عائد نہیں کرتا ہے اور یہاں تک کہ اگر غلطی سے آپ کا اکاؤنٹ بند ہوجاتا ہے تو آپ واٹس ایپ سپورٹ کو میل کے ذریعے بتاسکتے ہیں کہ غلطی سے آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Apr 18, 2021 02:55 PM IST