ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

ریاست کو خصوصی درجہ دینے کے سوال پر مودی حکومت سے ٹی ڈی پی سوال کرے گی

تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے کہا ہے کہ وہ مودی حکومت سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دیکر اس کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی پر سوال کرے گی

  • UNI
  • Last Updated: Jul 20, 2018 12:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ریاست کو خصوصی درجہ دینے کے سوال پر مودی حکومت سے ٹی ڈی پی سوال کرے گی
تیلگو دیشم پارٹی

تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) نے کہا ہے کہ وہ مودی حکومت سے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ دیکر اس کے ساتھ کی جانے والی ناانصافی پر سوال کرے گی۔قومی جمہوری اتحاد حکومت سے حمایت واپس لینے والی ٹی ڈی پی کے ایم پی رام موہن نائیڈو نے جمعہ کو ٹویٹ کر کے کہا، ’’ہم لوگ مودی حکومت سے ٹی ڈی پی کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے بارے میں پوچھیں گے‘‘۔


انہوں نے وائی ایس آر کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا، ’’ٹی ڈی پی کی طرف سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تجویز کو مختلف سیاسی پارٹیاں کی حمایت ملی لیکن انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری اپنی وائی ایس آر کانگریس کے ایم پی آندھرا پردیش کے عوام کی آواز اٹھانے کے لئے آگے نہیں آئے‘‘۔انہوں نے کہا، ’’اب وقت آ گیا ہے کہ وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگموہن ریڈی آندھرا پردیش کے عوام کو یہ صاف طور پر بتائے کہ انہیں وزیر اعظم مودی پر یقین ہے یاعدم اعتماد پر‘‘۔

First published: Jul 20, 2018 12:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading