ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

شوہرکاعضو خاص کاٹ کرعاشق کے ساتھ فرار ہوئی بیوی

پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون اپنے کسان شوہرکے ساتھ تھیئٹردیکھنے گئی تھی، لیکن وہ اپنےعاشق سے ملنے کےلئے چلی گئی۔ خاتون جب ایک گھنٹے تک بھی نہیں لوٹی تو اس کا شوہراسے تلاش کرنے نکل گیا، اس دوران یہ حادثہ ہوا۔

  • Share this:
شوہرکاعضو خاص کاٹ کرعاشق کے ساتھ فرار ہوئی بیوی
علامتی تصویر

تمل ناڈو سے ایک عجیب وغریب معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک شوہر کو رنگے ہاتھ اپنی بیوی کو پکڑنا بھاری پڑگیا۔ خاتون نے غصے میں اپنے شوہرکا  عضو خاص (پرائیویٹ پارٹ) کاٹ دیا اورعاشق کے ساتھ فرارہوگئی۔


پولیس کے مطابق 45 سالہ خاتون پیر کو ولوری ضلع میں اپنے کسان شوہر کے ساتھ تھیئٹردیکھنے کے لئے گئی تھی، لیکن وہ اپنے عاشق سے ملنے کے لئے چلی گئی۔ خاتون جب ایک گھنٹے تک بھی نہیں لوٹی تو اس کا شوہر اسے تلاش کرنے نکل گیا۔


جب شوہر نے خاتون کو دیکھا تب وہ اپنے عاشق کے بے حد قریب تھی۔ خاتون کا شوہر جو کہ دھوتی پہنا ہوا تھا، گھبراہٹ کے اس لمحے میں اس کی دھوتی گر گئی۔ وہیں خاتون نے دانت سے اس کا عضو خاص (پرائیویٹ پارٹ) کاٹا اور عاشق کے ساتھ فرار ہوگئی۔


واقعہ کے بعد گاوں والے وہاں پہنچے اور متاثرہ شخص کو اسپتال پہنچا کر پولیس کو اطلاع دی۔ بدھ کو پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثر شخص کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ٹائمز آف انیا کے مطابق خاتون نے اپنا گناہ قبول کرلیا ہے۔ خاتون کو ویلوری ضلع میں رکھا گیا ہے۔ پولیس نے اس پر قتل کی کوشش کا معاملہ درج کیا ہے۔
First published: Aug 03, 2018 06:52 PM IST