ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

بنگلورو : اولا کیب ڈرائیور نے خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، کپڑے اتروا کر کھینچی تصویر

کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک اولا کیب ڈرائیور نے ایک خاتون کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اس کے کپڑے اترواکر تصویر کھینچ لی

  • Share this:
بنگلورو : اولا کیب ڈرائیور نے خاتون مسافر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ، کپڑے اتروا کر کھینچی تصویر
ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

بنگلورو : کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک اولا کیب ڈرائیور نے ایک خاتون کو یرغمال بناکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور پھر اس کے کپڑے اترواکر تصویر کھینچ لی ۔ خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون پیشہ سے آرکیٹیکٹ ہے اور اس نے یکم جون کو علی الصبح ایئر پورٹ جانے کیلئے کیب بک کی تھی ۔ ڈرائیور نے جلدی پہنچنے کی بات کہتے ہوئے دوسرا راستہ اختیار کرلیا۔

خاتون کے مطابق کار جب سنسان جگہ پر پہنچ گئی ، تو ڈرائیور نے اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔ ڈرائیور نے گاڑی کا دروازہ بند کردیا اور اسے دھمکی دی ۔ اس نے کئی دیگر لوگوں کو بلاکر اجتماعی آبروریزی کی بھی دھمکی دی ۔ اس کے بعد ملزم نے کپڑے اتارنے اور فوٹو کیلئےپوز دینے کو کہا ۔ جب خاتون نے انکار کردیا ، تو اس نے گلا دبانے کی بھی کوشش کی ۔کافی مخالف کے بعد بھی اس کو بات ماننی پڑی اور وہاٹس ایپ کے ذریعہ فوٹو دینی پڑی ۔

معاملہ کی جانچ کررہے پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزم نے پولیس میں شکایت کرنے پر فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل کردینے کی بھی دھمکی دی۔ واقعہ کے بعد خاتون فلائٹ سے ممبئی گئی تھی اور اس نے ای میل کے ذریعہ بنگلورو کے کمشنر کو اپنی شکایت بھیجی ۔ شکایت کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق اولا کیب کو بھی نوٹس بھیجا گیا ہے اور ان سے پوچھا گیا ہے کہ ڈرائیور کی تصدیق کیوں نہیں کی گئی ۔ ادھر اولا کیب کے ترجمان نے کہا کہ ڈرائیور کو بلیک لسٹ کردیا گیا ہے۔

First published: Jun 06, 2018 09:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading