ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

گلبرگہ میں خواتین اجتماع کا انعقاد ، شوہر کی اطاعت اور طلاق ثلاثہ بل کی خامیوں پر ڈالی گئی روشنی

سنی دعوت اسلامی گلبرگہ کی جانب سے منعقدہ خواتین کےاجتماع میں مسلمانوں کےعائلی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

  • ETV
  • Last Updated: Jan 28, 2018 09:06 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
گلبرگہ میں خواتین اجتماع کا انعقاد ، شوہر کی اطاعت اور طلاق ثلاثہ بل کی خامیوں پر ڈالی گئی روشنی
سنی دعوت اسلامی گلبرگہ کی جانب سے منعقدہ خواتین کےاجتماع میں مسلمانوں کےعائلی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔

گلبرگہ: سنی دعوت اسلامی گلبرگہ کی جانب سے منعقدہ خواتین کےاجتماع میں مسلمانوں کےعائلی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ مرکزی حکومت کے پیش کردہ طلاق ثلاثہ بل کی اجتماع میں جم کر مخالفت کی گئی اورحکومت کی نیت پر سوال اٹھائےگئے۔

گلبرگہ میں منعقدہ خواتین کے اس اجتماع میں طلاق ثلاثہ کا موضوع سب سے زیادہ زیر بحث رہا۔اجتماع میں خواتین مقررین نے طلاق کی باریکیوں پر روشنی ڈالی ۔ عالماؤں نے حکومت کے پیش کردہ طلاق ثلاثہ بل کو یکسرمسترد کردیا۔ مقررین نےحکومت پرمسلم خواتین سےجھوٹی ہمدردی کرنےکا الزام عائد کیا ۔ مقررین نےخواتین کوسمجھایا کہ ان کے اعمال کے ذریعے ہی گھر جنت یا دوزخ کےمثال بنتا ہے، اس لئے اسلامی نقطہ نظر سے شخصیت سازی کرلیں۔

First published: Jan 28, 2018 09:06 PM IST