ہوم » نیوز » وطن نامہ

حیض کے درد سے فورا چھٹکارا پانے کے لئے آزمائیں یہ 10طریقے: ضرور ملے گا فائدہ

خواتین کو اکثر حیض کے دوران کئی مشکلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔کچھ خواتین کو اس دوران تیز درد ہوتا ہے اور دوائیاں لینے کے باوجود آرام نہیں ملتا ۔ایسے میں روٹین کام کاج بھی متاثر ہوتا ہے۔

  • News18.com
  • Last Updated: Feb 15, 2020 01:19 PM IST
  • Share this:
حیض کے درد سے فورا چھٹکارا پانے کے لئے آزمائیں یہ 10طریقے: ضرور ملے گا فائدہ
حیض کے درد میں ایسے پائیں آرام

خواتین کو اکثر حیض کے دوران کئی مشکلوں سے گزرنا پڑتا ہے۔کچھ خواتین کو اس دوران تیز درد ہوتا ہے اور دوائیاں لینے کے باوجود آرام نہیں ملتا ۔ایسے  میں روٹین کام کاج بھی متاثر ہوتا ہے۔کام کاجی خواتین کو چھٹی لینے میں بھی دقت ہوتی ہے۔ایسے میں ہم آ پ کو بتا رہے ہیںحیض کے درد کو کم کرنے کے کچھ خاص طریقے ۔ان سے دواؤں کے بغیر بھی کچھ حد تک راحت مل سکتی ہے۔

پیٹ اور کمر کےنچلے حصے پر پر گرم پانی کی تھیلی رکھنا اور گرم پانی سے نہانا اس پریشانی میں جلد آرام دے سکتا ہے۔

چائے جیسے کہ ادرک،جاسمین،(چمیلی)اور کیمو مائل (ببونے کا پھول) کی چائے پینے سے بھی درد میں راحت ملتی ہے اور یہ جسم کی نمی کو بنائے رکھ کر خون کی کمی سے لڑنے میں مدد کرتا ہے۔

حیض یعنی پریئڈس کی تکلیف کو کم کرنے کیلئے وٹامن بی،ای ،سی اور فولیٹ جیسے کئی سپلیمینٹس لینا بھی فائدہ مند رہے گا۔

پھلوں اور ہری پتہ دار سبزیاں جیسے ریشے سے بھر پور چیزیں لیں۔جن میں وٹامن اور اینٹی آکسیڈینٹ کافی مقدار میں ہوتا ہے۔

ایلوویرا ۔جوس اور پپتیا بھی حیض کے درد کو دور کر نے میں بیحد مددگار چابت ہوتا ہے۔
اس دوران ڈیری پروڈکٹس ،مانس اور دالوں کے استعمال سے بچیں کیونکہ یہ چیزیں پیٹ میں گیس بناکر درد کو بڑھا سکتی ہیں۔
کیفین کا استعمال بھبی نہ کریں کیونکہ یہ خون کے بہاؤ کو  اور اینٹھن اور درد کو بڑھا سکتی ہے۔
مساج بھی ایسے میں کافی ؤرام دیتی ہے اور اینٹھن کو دور کرتی ہے۔پیٹ کے نچلے حصے میں لیویندر کا تیل لگائیں۔
درد کم کرنے میں ایکیو پریشر بھی مددگار ہے حالانکہ اس کیلئے پلے ڈاکٹر سے صلاح لیں اور کسی ماہرین سے ہی الٹرنیٹو ٹھریپی لیں۔
First published: Feb 15, 2020 01:12 PM IST