உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hyderabad: ’’چلے بھی آو کہ گلشن کا کاروبار چلے‘‘ دکن آرکائیو اور انٹیک حیدرآباد کی جانب سے اردو پوئٹری ورکشاب

    تصویر: دکن آرکائیو

    تصویر: دکن آرکائیو

    اردو زبان میں تخلیق کیا گیا ادب اور اس کی شاعری دنیا کی بڑی زبانوں میں تخلیق کیے گئے ادب اور شاعری میں شمار کی جاتی ہے، لیکن کیا یہ ضروری نہیں کہ اردو زبان کے آغاز و ارتقا کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے؟ اور اردو زبان کی شاعری کی تاریخ اور خصوصیات کو سمجھا جائے۔

    • Share this:
    دنیا کی کوئی بھی زبان آپس میں ایک دوسرے کو سمجھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ زبان ترسیل کا بہترین ذریعہ ہوتی ہے۔ کسی لفظ سے جملہ، کسی جملے سے مکمل بات اور باتوں میں معنی متعلقہ زبان میں گرفت سے ہی ممکن ہے۔ یوں کسی بھی زبان میں استعمال ہونے والے الفاظ اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ ایسے میں اردو زبان کی ایک خاص پہچان ہے۔

    اردو زبان میں تخلیق کیا گیا ادب اور اس کی شاعری دنیا کی بڑی زبانوں میں تخلیق کیے گئے ادب اور شاعری میں شمار کی جاتی ہے، لیکن کیا یہ ضروری نہیں کہ اردو زبان کے آغاز و ارتقا کے بارے میں معلومات حاصل کی جائے؟ اور اردو زبان کی شاعری کی تاریخ اور خصوصیات کو سمجھا جائے۔

    کیا واقعی اردو کا آغاز آرمی کیمپ سے ہوا تھا؟ اردو کے ارتقا میں دکن کا کیا کردار ہے؟ کیا یہ ممکن ہے کہ اردو زبان نے برصغیر کی تاریخ کو کسی بھی دوسرے عنصر کے برعکس متاثر کیا ہو؟ اسی کے پیش نظر دکن کی تاریخ و تہذیب کو ڈیجیٹل انداز میں پیش کرنے والا معروف ادارہ دکن آرکائیو (The Deccan Archive) اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (INTACH) حیدرآباد چیاپٹر کی جانب سے شاندار پیمانے پر ’اردو پوئٹری ورکشاب‘ (Urdu Poetry Workshop) کا انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ جو کہ 27 مارچ 2022 بروز اتوار بمقام یوسف ٹیکری، ٹولی چوکی میں صبح 9 بجے سے شروع ہوگا۔



    اردو پوئٹری ورکشاب کے لیے رجسٹریشن اور دیگر تفصیلات یہاں ملاحظہ کیجیے۔

    اردو پوئٹری ورکشاب اردو شاعری کی تاریخ اور اس کے ادبیات سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک اہم، فائدہ مند اور تعارفی ورکشاپ ہوگا۔ جس میں اردو شاعری سے متعلق تفصیلات پیش کی جائے گی۔ اردو شاعری کی خصوصیات کے بارے میں بتایا جائے گا۔ اس دوران یہ بھی بتایا جائے گا کہ اردو شاعری کا آغاز کیسے ہوا؟ اس کے کیا محرکات تھے؟ اردو شاعری کا سماج پر کیا اثر پڑا۔ اردو پوئٹری ورکشاب میں معروف نوجوان شاعر ریاست علی اظہار خیال کریں گے۔ جو خود اردو زبان، اردو شاعری اور اس کے اسرار و رموز سے اچھی طرح واقف ہیں اور گاہے بہ گاہے معیاری شاعری بھی کرتے رہتے ہیں۔

    اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ مذکورہ اردو پوئٹری ورکشاب میں شرکت کے لیے اردو یا ہندی سے واقفیت ضروری نہیں ہے۔ ریاست علی اسرار انگریزی میں بھی اظہار خیال کریں گے۔ جس سے غیر اردو داں کو بھی اچھی طرح سمجھ میں آ سکتا ہے۔ ورکشاپ کی تکمیل پر تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔ دکن آرکائیو کی جانب سے یہ اردو پوئٹری ورکشاب کا دوسرا ایڈیشن ہے۔

     
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: