'حجاب برقع سیاہ دور کی نشانی'، Taslima Nasreen نے کہا : یونیفارم سول کوڈ کا لاگو ہونا ضروری
'حجاب برقع سیاہ دور کی نشانی'، Taslima Nasreen نے کہا : یونیفارم سول کوڈ کا لاگو ہونا ضروری (Image- Twitter)
Taslima Nasreen reacts on Hijab: متنازع بنگلہ دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین (Taslima Nasreen) نے حجاب (Hijab) کے معاملہ پر اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے حجاب کو سیاہ دور کا پٹہ قرار دیا ہے ۔
نئی دہلی : متنازع بنگلہ دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین (Taslima Nasreen) نے حجاب (Hijab) کے معاملہ پر اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے حجاب کو سیاہ دور کا پٹہ قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برقع یا حجاب کبھی بھی عورت کی پسند نہیں ہوسکتا ہے ۔ تسلیمہ نسرین نے کہا کہ سیاسی اسلام کی طرح اب حجاب بھی سیاسی مسئلہ ہوگیا ہے ، لیکن مذہب کا حق ، تعلیم کے حق (Right to Education) کے اوپر نہیں ہے ۔
بنگلہ دیشی رائٹر تسلیمہ نسرین کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کرناٹک کے اسکول و کالج میں حجاب کو لے کر اختلافات جاری ہیں ۔ وہیں اس معاملہ پر ملک کی سیاست میں ہندو بنام مسلم کی سیاست بھی شروع ہوگئی ہے ۔
حجاب کے معاملہ پر تسلیمہ نسرین نے ایک نیوز پلیٹ فارم پر اپنے خیالات شیئر کئے ۔ اس میں انہوں لکھا کہ مسلم خواتین کو برقع میں دیکھنا بالکل سیاہ دور کے پٹے کی طرح ہے ۔ میرا ماننا ہے کہ اس تنازع کو ختم کرنے کیلئے یکساں سول کوڈ اور یکساں ڈرس کوڈ ہونا بہت ضروری ہے ۔ مذہب کا حق تعلیم کے حق سے بڑا نہیں ہے ۔
وہیں اس معاملہ پر سپریم کورٹ میں مفاد عاملہ کی عرضی دائر کرکے مرکز ، ریاست اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے سبھی تعلیمی اداروں میں ٹیچرس ، اسٹاف اور طلبہ کیلئے کامن ڈریس کوڈ لاگو کرنے ہدایت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے ، تاکہ اسکول اور کالج میں مساوات اور قومی اتحاد برقرار ہے ۔
اس سے پہلے عدالت عظمی نے کہا تھا کہ وہ ہر ایک شہری کے آئینی حقوق کا تحفظ کرے گی اور اس معاملہ کو مناسب وقت پر اٹھائے گی ۔ فی الحال اس معاملہ کو لے کر کرناٹک ہائی کورٹ میں سماعت چل رہی ہے ۔ کرناٹک ہائی کورٹ میں اب چودہ فروری کو اس معاملہ پر اگلی سماعت ہوگی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔