உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CM Yogi Adityanath Oath ceremony:یوگی آدتیہ ناتھ 25مارچ کو وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لے سکتے ہیں

    25 مارچ کو حلف لے سکتے ہیں یوگی آدتیہ ناتھ۔

    25 مارچ کو حلف لے سکتے ہیں یوگی آدتیہ ناتھ۔

    CM Yogi Adityanath Oath ceremony: جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کا پروگرام ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت بھی حلف لیں گے۔

    • Share this:
      لکھنو: اترپردیش اسمبلی انتخابات (UP Assembly Election) میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھاری اکثریت حاصل کرنے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ 25 مارچ کو ایک بار پھر ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف(Yogi Adityanath Oath ceremony) اٹھا سکتے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ 25 مارچ کو شام 4 بجے ریاست کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور کئی مرکزی کابینہ کے وزراء شرکت کریں گے۔


      جانکاری کے مطابق وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کا پروگرام ریاست کی راجدھانی لکھنؤ کے ایکانا اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا۔ اس دوران یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے وزراء اور وزرائے مملکت بھی حلف لیں گے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Bihar News:نو سال سے لاپتہ بیوی ملی زندہ، قتل کے الزام میں سزا بھی کاٹ چکا ہے شوہر

      یہ بھی پڑھیں:
      گجرات کے اسکولی نصاب میں Bhagavad Gita شامل کرنے کا فیصلہ، Congress اور AAP نے کیا استقبال

      حلف برداری تقریب میں اپوزیشن لیڈروں کو بھی کیا جائے گا مدعو
      حلف برداری کی تقریب میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ان میں بی ایس پی سربراہ مایاوتی، سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے نام نمایاں ہیں۔ ساتھ ہی میڈیا رپورٹس میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی دیگر سینئر سیاستدانوں کے مدعو ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: